وڈنگر (ضلع مہسانہ) میں واقع شرمشٹھا جھیل پر منعقدہ 11ویں انٹرنیشنل یوگا ڈے کی ریاستی سطح کی تقریب میں گجرات نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کی قیادت میں 2,121 شرکا نے ایک ساتھ ’’بھجنگ آسن‘‘ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ یہ جگہ وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی شہر وڈنگر میں واقع ہے، جہاں ’’Yog for One Earth, One Health‘‘ تھیم کے تحت اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ’’صحت مند گجرات–موٹاپے سے پاک گجرات‘‘ کے وژن کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
اس سے قبل بھی گجرات نے یوگا دیوس کے موقع پر عالمی سطح پر نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔ جیسے کہ 2023 میں سورت میں 1.5 لاکھ افراد نے ایک ساتھ یوگا کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ وہیں 1 جنوری 2024 کو 50 ہزار افراد نے 108 مقامات پر بیک وقت سوریہ نمسکار کرتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے یوگا کو ہندوستان کی قدیم تہذیب کا انمول تحفہ قرار دیا۔
گجرات میں آج 1.5 کروڑ افراد نے لیا یوگا سیشنز میں حصہ
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے نتیجے میں یوگا کو عالمی شناخت حاصل ہوئی ہے، جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کرتے ہوئے عالمی یوگا ڈے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوگا صرف ورزش نہیں، بلکہ زندگی جینے کا ایک سائنسی اور روحانی طریقہ ہے جو جسم، ذہن اور روح میں توازن پیدا کرتا ہے۔ سی ایم پٹیل نے زور دیا کہ یوگا سے نہ صرف تناؤ میں کمی آتی ہے بلکہ قوتِ مدافعت بھی بڑھتی ہے اور سوچ مثبت ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں تقریباً 1.5 کروڑ افراد، شہری اداروں سے لے کر دیہی پنچایتوں تک، یوگا سیشنز میں شریک ہوئے۔ انھوں نے 11ویں انٹرنیشنل یوگا ڈے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم مودی کی قیادت میں 11 سالہ کامیاب حکومت کو بھی اجاگر کیا، جس نے آیوشمان بھارت جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی صحت کو فروغ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…
گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین دونوں نے توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے…
آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…
اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…
دہلی کے دیش بندھو گپتا روڈ تھانہ علاقے کے کشن گنج میں 7 سالہ بچی…
صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…