قومی

Himachal Pradesh: ہماچل پردیش کے چمبا میں سڑک حادثہ: بے قابو گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

چمبا: ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں چمبا-مسروند سڑک پر ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع جمعرات کی صبح ملی، جس کے بعد پولیس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت و بچاؤ کا آپریشن شروع کیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش شرما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’صبح حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم مقامی لوگوں کے تعاون سے فوراً موقع پر پہنچی۔ تمام لاشوں کو کھائی سے نکال لیا گیا۔ حادثے میں سات افراد، جن میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں، جاں بحق ہوئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔‘‘

جاں بحق افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق 

مقامی باشندوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لاشوں کو کھائی سے نکال کر چمبا اسپتال منتقل کیا۔ مسروند کے پردھان روی کمار نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام سات افراد کٹھیڑ گاؤں کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ رات گئے باہر کھانا کھانے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے کیا تعزیت کا اظہار

ادھر ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے چمبا ضلع کے مسروند-ہمل روڈ پر چھترونڈ کے قریب پیش آئے اس المناک سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے لواحقین کے لیےاس ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و ہمت عطا کرنے کی دعا بھی کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

2 hours ago

Delhi IIC Bazm-e-Sahafat: ’اردو مسلمانوں کی نہیں، ہندوستان کی زبان ہے‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین کا اظہارِ خیال

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…

3 hours ago