قومی

رام مندر چندہ تنازعہ کے درمیان وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ایودھیا دورہ، چمپت رائے کو پروگرام سے دور رہنے کی ہدایت، سیاسی حلقوں میں ہو رہی ہیں قیاس آرائیاں

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کے روزایودھیا دورے پررہیں گے۔ ان کے مجوزہ پروگرام میں شری رام جنم بھومی مندرمیں درشن-پوجن بھی شامل ہے۔ اس درمیان رام مندر چڑھاوا معاملے سے متعلق چل رہے تنازعہ کے درمیان شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کووزیراعلیٰ کے مندرپروگرام سے دوررکھنے کی بات سامنے آئی ہے۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری سیکورٹی اورپروٹوکول سے متعلق ہدایات کے نکتہ نمبر29 میں چمپت رائے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے رام مندردرشن پوجن پروگرام کے انتظامات کے لیے کسی دوسرے شخص کواپنا نمائندہ نامزد کریں اورڈیوٹی مجسٹریٹ کے سی یوجی نمبرپراس کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

کیوں لیا گیا یہ فیصلہ؟

ذرائع کے مطابق، یہ احکامات ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب رام مندرکے چڑھاوے سے متعلق تنازعہ اورجانچ کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ سیاسی اورانتظامی حلقوں میں اسے ایک اہم اشارے کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چمپت رائے کی حمایت میں جووضاحتیں پیش کی گئی ہیں، ان کا کوئی اثرنہیں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گرچہ انتظامیہ یا ٹرسٹ کی جانب سے اس فیصلے کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم سیکیورٹی پروٹوکول میں نمائندہ مقررکرنے کی ہدایت نے بحث کومزید ہوا دی ہے۔ اب سب کی نظریں وزیر اعلی کے ایودھیا دورہ اوررام مندرکی تقریب پرلگی ہوئی ہیں۔

ایس آئی ٹی معاملے کی کررہی ہے جانچ

ایودھیا دورہ کے مقام پرچندہ خانوں (دان پتروں) سے چوری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یوگی حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ یہ فیصلہ شری رام جنم بھومی مندرٹرسٹ کی درخواست پرکیا گیا۔ ایس آئی ٹی دورہ کے مقام پرعطیہ پیٹیوں سے متعلق الزامات کی تحقیقات کرے گی اورحکومت کورپورٹ پیش کرے گی۔ لکھنؤ کے ڈویژنل کمشنروجے وشواس پنت، آئی جی رینج کرن ایس اوراسپیشل سکریٹری (فنانس) نیل رتن کمارکوایس آئی ٹی کا ممبربنایا گیا ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ نے چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں۔ چمپت رائے ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ہیں۔ ٹرسٹ کے مطابق، افواہوں کوروکنے اورسچ سے پردہ اٹھانے کے لئے مکمل تحقیقات ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-
Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

8 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

8 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

9 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

9 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

10 hours ago