قومی

Himachal Political Crisis: وکرمادتیہ سنگھ نے دیا استعفیٰ، ہماچل میں کانگریس حکومت کا جانا طے!

Himachal Political Crisis: ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور ہماچل حکومت میں مرکزی وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وکرمادتیہ سنگھ نے کہا، “ہم نے ہمیشہ پارٹی کی حمایت کی ہے… میں آج صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ فی الحال میرے لیے اس حکومت میں رہنا درست نہیں ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔”

کانگریس کی پالیسیوں پر حملہ کرتے ہوئے ہماچل پردیش حکومت کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ کہیں نہ کہیں ایم ایل اے کے ساتھ لاپرواہی ہوئی ہے، ایم ایل اے کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے آج ہم اس دہانے پر کھڑے ہیں۔یہ مسئلہ  پارٹی قیادت کے سامنے اٹھایا گیا لیکن اس پر اس طرح غور نہیں کیا گیا جس طرح ہونا چاہیے تھا۔

وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بطور وزیر مجھے نیچا دکھانے کا کام کیا گیا ہے، محکمہ میں جس طرح کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت سب کی اجتماعی کوششوں سے بنی تھی۔ میں کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا۔”

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے چھ ایم ایل اے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔ چند گھنٹوں بعد پارٹی کی اعلیٰ قیادت غیر مطمئن ایم ایل اے کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سینئر لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا اور ڈی کے شیوکمار کو چھ ایم ایل اے سے بات کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چھ ایم ایل اے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو کے کام کرنے کے انداز سے ‘مایوس’ ہیں اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Himachal Political Crisis: کانگریس نے بچالی ہماچل کی سرکار،بی جے پی سے لیا بدلہ،اسپیکر نے 15 بی جے پی اراکین اسمبلی کو کیا معطل

ہماچل سیاسی بحران پر وکرمادتیہ سنگھ نے کیا کہا؟

ہماچل پردیش کے راجیہ سبھا انتخابی نتائج اور کراس ووٹنگ پر ریاستی وزیر اور کانگریس ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کچھ تفصیل سے بتاؤں گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi in Banaskantha: ہمارے کسان ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد اور ملک کی ترقی کے سب سے بڑے ستون ہیں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے گجرات کے بناس کانٹھا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح…

11 minutes ago

Mokama MLA Anant Singh: دلار چند یادو قتل معاملے میں اننت سنگھ کی مشکلات میں اضافہ، سپریم کورٹ نے سرینڈر کرنے کا دیا حکم

بہار کے موکاما سے رکن اسمبلی اننت سنگھ کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، عدالت نے…

1 hour ago

West Bengal Textbook Updates: اب بنگال کے بچے ’پانی‘ نہیں ’جل‘ پڑھیں گے، نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

تاریخ کی کتابوں میں اتر پردیش کے سنولی اور ہریانہ کے راکھی گڑھی میں ہونے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: گجرات کے بناس کانٹھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو، سڑکوں پر امڈے لوگوں نے کیا شاندار استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ کے مویشی فارم کا…

2 hours ago