IND vs ENG: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ضلع روہتاس کے کرکٹر آکاش دیپ منگل کو اپنے آبائی شہر ساسارام پہنچ گئے۔ سڑک کے راستے ضلع میں داخل ہوتے ہی آکاش دیپ کا مختلف مقامات پر سماجی تنظیموں اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں نے پھولوں کے ہار سےان کو خوش آمید کہا۔ لوگوں میں ان کے ساتھ سیلفی لینے کا جوش دیکھنے لائق تھا ۔
آکاش دیپ کے پردادا جنگ آزادی کے ہیرو تھے
اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی بار ہندوستان کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعدآکاش دیپ سب سے پہلے ساسارام پہنچے اور اپنے پردادا اورعظیم جنگ آزادی کے ہیرو نشان سنگھ کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ ان سے آشیرواد حاصل کرنے کے بعد سیدھے اپنے آبائی گاؤں بڈی کے لیے روانہ ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت کے لیے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے سوال پرانھوں نے کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ اس دوران آکاش دیپ کو ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے میڈیا سے کچھ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے دیکھا گیا اور بغیر کسی سوال کا جواب دیے وہ سیدھے اپنے گاؤں چلے گئے۔
آکاش نے پہلے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں
آکاش دیپ روہتاس ضلع کے سیوا ساگر بلاک کے تحت بڈی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور ضلع کے عظیم آزادی پسند رہنما نشا ن سنگھ کے پوتے ہیں ۔ جس طرح عظیم آزادی پسند آنجہانی نشان سنگھ نے 1857 کی بغاوت میں ضلع کی قیادت کرتے ہوئے انگریزوں کو شکست دی تھی۔ اسی طرح ان کے پوتے آکاش دیپ نے بھی انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی تین وکٹیں لے کر انگریز ٹیم کے خیمے میں تہلکہ مچا دیا۔
آخری ٹیسٹ 7 مارچ سے کھیلا جائے گا
اس میچ میں آسان جیت درج کرتے ہوئے ہندوستان نے ٹیسٹ سیریز بھی 3-1 سے جیت لی ہے۔ اب اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے بعد آکاش دیپ 7 مارچ سے شروع ہونے والے پانچویں اورآخری ٹیسٹ میچ کے لیے ہماچل پردیش جائیں گے اور ہندوستانی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…