بین الاقوامی

Pakistani Muslims are building Ram temple: پاکستان میں بھی بن رہا ہے رام مندر،مسلم کاریگر ہی مندر کی کررہے ہیں تعمیر

حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کیا۔اس کے  کچھ دنوں بعد ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ایک بہت بڑا مندر بھی بنایا گیا،جس کا افتتاح پی ایم مودی نے ہی کیا۔ ادھر پاکستان میں بھی رام مندر کی تعمیر کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ یہ ایودھیا یا ابوظہبی جیسا عظیم الشان نہیں ہے، لیکن پاکستان کے اقلیتی ہندوؤں کے لیے اس کی بہت اہمیت ہے۔پاکستان کے شہر ڈیرہ رحیم یار خان کے رہائشی مکھن رام جے پال نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں اس مندر کو دکھایا ہے اور اس کے بارے میں معلومات بھی شیئر کی ہیں۔ مکھن رام کے مطابق صوبہ سندھ کے اسلام کوٹ میں تقریباً 200 سال پرانا رام مندر ہے۔ آس پاس کے علاقوں سے ہندو یہاں پوجا کرنے آتے ہیں۔اس مندر کی عمارت اپنی عمر کی وجہ سے خستہ  ہو چکی ہے۔ تاہم اب اسے دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس نئی عمارت کو بنانے والے تمام کاریگر اور مزدور مسلمان ہیں۔

مندر میں بھگوان رام، سیتا اور لکشمن کی مورتیاں

پاکستانی ہندوں کو امید ہے کہ مندر کی نئی عمارت اگلے چھ ماہ میں تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد وہ پرانے مندر میں رکھی مورتیوں کو پورے رسومات کے ساتھ نئی عمارت میں منتقل کریں گے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مندر میں بھگوان رام، سیتا اور لکشمن کی مورتیوں کے علاوہ بھگوان شیو اور ہنومان کی مورتیاں بھی موجود ہیں۔

مندر کی تعمیر کرنے والے بابر نے بتایا کہ اس مندر سے پہلے اس نے اسلام کوٹ میں سنت نینو رام آشرم بھی بنایا تھا۔ یہ آشرم تقریباً 10 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں آزادی کےبعد بھی بہت سے مندر ہیں۔ دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حالت خستہ ہوچکی ہے۔چونکہ تقسیم ہند وپاک سے پہلے پورے ہندوستان میں ہندو مسلم سکھ عیسائی ایک ساتھ رہتے تھے اور ان کی عبادت گاہیں بھی ہوتی تھیں لیکن تقسیم کے بعد پاکستان میں بہت کم ہندو رہ گئے جس کی وجہ سے وہاں موجود بیشتروں مندروں کی دیکھ ریکھ نہ ہوسکی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

17 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

25 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

37 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

1 hour ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

2 hours ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago