بھارت ایکسپریس۔
Heat Wave Continue: ملک کے کئی علاقوں میں شدید گرمی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق مغربی راجستھان، جنوبی ہریانہ، اتر پردیش کے جنوبی حصوں، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ یہ صورتحال کل یعنی 22 مئی تک جاری رہے گی۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے 23 سے 25 مئی کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں بارش ہوسکتی ہے۔
ملک کے مغربی راجستھان، جنوبی ہریانہ، جنوبی اتر پردیش، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں آج بھی شدید گرمی نے لوگوں کو تنگ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ یہ صورتحال کل بھی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 23 سے 25 مئی کے دوران ایک ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے شمال مغربی ہندوستان میں بارش کا امکان ہے۔
قومی دارالحکومت میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین درجے کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، صبح 8.30 بجے شہر میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیاتھا۔ محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر نریش کمار نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 20 مئی سے 22 مئی کے درمیان جنوبی اتر پردیش، مغربی راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش کے علاقوں کے لیے گرمی کی لہر رہے گی۔ اگلے 2 دن ان علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے 23 سے 25 مئی کے دوران پنجاب، ہریانہ، دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان میں کئی مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ جس سے عوام کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید لگائی جارہی ہے۔
جنوب مغربی مانسون آہستہ آہستہ کیرالہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر جینمانی نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی مانسون جمعہ کو جنوب مشرقی خلیج بنگال، نکوبار جزائر اور جنوبی انڈمان سمندر کے کچھ حصوں تک پہنچ گیا تھا جو اب دھیر دھیرے شمال مغربی ریاستوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…