علاقائی

Jaish e Mohammed Terrorist: جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں تیز،ایک دہشت گرد گرفتار

سیکورٹی ایجنسیوں نے سخت مستعدی سے ایک اور دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنادیا ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے آج دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا نام محمد عبید ملک ہے جو کپواڑہ کا رہنے والا ہے ۔ عبید پاکستان میں بیٹھے جیش کے کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھا اور جموں کشمیر میں ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے پر کام کررہا تھا۔ گرفتار دہشت گرد عبید ملک  فوجی قافلوں کے نقل وحمل اور سیکورٹی فورسز سے متعلق جانکاری پاکستان میں بیٹھے اپنے کمانڈر کو بھیج رہا تھا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد پاکستان میں بیٹھے  جیش کمانڈر کو مسلسل خفیہ جانکاری ،خاص طور پر سیکورٹی فورسز کی آمد ورفت کے بارے میں بتارہا تھا۔ این آئی اے نے عبید کے پاس سے جموں کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے میں اس کی شراکت داری کو لیکر کئی اہم اورقابل گرفت دستاویزات برآمد کی ہے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کو لیکر ایجنسی نے 21 جون 2022 کو از خود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔ این آئی اے کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ ڈرون کے ذریعے بم دھماکہ کرنے کیلئے سامان بھیجا گیا ہے۔ اسکے بعد سےہی خفیہ ایجنسیاں الرٹ پر تھیں ۔ اس معاملے میں این آئی اے کو آج بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانچ کے مطابق جموں کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کیلئے آئی ای ڈی اور دھماکہ خیز اشیا ڈرون سے بھیجی جارہی ہیں ۔ مقامی سطح پر  بھی دھماکہ خیز اشیا جمع کی جارہی ہیں ۔ حملوں میں خاص طور پر اقلیتوں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو نشانہ بنانے  کی جانکاری سامنے آئی ہے۔

جی 20 اجلاس  کے غیر ملکی مہمان اب نہیں جائیں گے گلمرگ

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں جی20 اجلاس کا انعقاد بھی ہونا ہے جس میں مہمانوں کی اچھی خاصی تعداد شرکت کرنے والی ہے۔22 سے 24 مئی تک جموں کشمیر میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کو لیکر اب سیکورٹی ایجنسیاں مزید محتاط ہوگئی ہیں چونکہ  دشمن ملک اور شرپسند عناصر اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے فراق میں ہیں اور خبر یہ ہے کہ جموں کشمیر میں جی 20 اجلاس سے عین قبل پروگرام میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے ۔ دہشت گرد تنظیموں نے سیاحتی مقام گلمرگ میں ہونے والی جی 20 اجلاس کے دوران 11/26 جیسا دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر دہشت گردوں نے گلمرگ کے اسی ہوٹل کو نشانہ بنانے کا پلان بنایا تھا جس میں غیرملکی مہمانوں کو ٹھہرایا جانا تھا۔ اس ہوٹل کے ڈرائیور کے پکڑے جانے پر پوری سازش سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ فی الحال سیکورٹی فورسز کو پوری طرح سے الرٹ کردیا گیا ہے البتہ اب مہمان گلمرگ نہیں جائیں گے ،چونکہ اس سازش کے بعد انتظامیہ نے پروگرام میں تبدیلی کردی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

9 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

40 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago