بھارت ایکسپریس۔
Gyanvapi Masjid ASI Survey Case: گیان واپی مسجد اے ایس آئی سروے کا آج 9واں دن ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم سائنسی طریقے سے سروے کر رہی ہے، جس کے تحت گیان واپی مسجد کی مغربی دیوارسے لے کر تہہ خانوں، گنبد اورچھت کی ڈھلائی کی باریکی سے جانچ کی جارہی ہے۔ اس درمیان گیان واپی میں پوجا کے مطالبہ کو لے کرعدالت میں زیرالتوا ایک مقدمے میں آج یعنی 11 اگست کو سماعت ہوگی۔ اس سے پہلے عدالت نے مقدمہ میں عام لوگوں کو بھی فریق بننے، درخواست دینے اوراپنا اعتراض درج کرانے کا موقع دیا ہے۔ اگرکوئی اس معاملے میں فریق بننا چاہتا ہے تو وہ اپنا موقف رکھ سکتا ہے۔
گیان واپی مسجد احاطے میں پوجا کرنے سے متعلق مطالبہ کو لے کرسول جج (سینئرڈویژن) کی طرف سے مسلم اورہندو فریق دونوں کی طرف سے عام لوگوں کو بھی اس میں فریق بننے کا موقع دیا گیا ہے۔ عام لوگوں کو اس کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے چوک علاقے میں ڈگڈگی بجاکرلوگوں کو اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگرکوئی بھی اس مقدمے میں فریق بننا چاہتا ہے یا پھر اپنا کوئی اعتراض داخل کرنا چاہتا ہے تو وہ 11 اگست کو صبح ساڑھے دس بجے یا تو انفرادی طور پریا اپنے وکیل کے ذریعہ بات رکھ سکتا ہے۔
عام لوگوں کو بھی فریق بننے کا موقع
دراصل، گیان واپی مسجد احاطے میں پوجا کرنے سے متعلق سنجے کمار رستوگی، نوین کمار، امت کمارسنگھ اور اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے سول جج کی عدالت میں ایک مقدمہ دائرکیا ہے، جس کے بعد عدالت نے عام لوگوں کو بھی اس میں فریق بننے کا موقع دیا ہے۔ اس معاملے میں آج سماعت ہونی ہے۔ اس میں انجمن انتظامیہ کمیٹی اورکاشی وشوناتھ مندرٹرسٹ کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Asaduddin Owaisi on PM Modi Speech: ’ہم مغل اعظم فلم دیکھ رہے ہیں کیا…‘ وزیراعظم مودی کے خطاب پر بولے اسدالدین اویسی
کیا ہے پورا معاملہ؟
عرضی گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ گیان واپی احاطہ جو لوہے کی بیرکیڈنگ سے گھرا ہوا ہے، اس میں واقع شرنگارگوری، آدی آدیشور سمیت سبھی دیوی دیوتاوں کی مستقل طور پر پوجا اوردرشن ہوسکے اور مدعا علیہ اس میں کوئی رخنہ اندازی نہ کرے۔ یہاں پرہندووں کو بغیرکسی روک ٹوک کے آنے جانے دیا جائے۔ یہاں پر جو ہندو مذہب کی علامتی نشان جیسے تریشول، کمل کا پھول اور گھنٹی ہے، انہیں برباد نہ کیا جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
ریسرچرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک میں بچے اور نوجوان…
کاشی میں شیو سوروپ کاشیراج ڈاکٹر وبھوتی نارائن سنگھ کے 98 ویں یوم پیدائش کے…
بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…
چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی…
یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…