کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں ہریانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج سے کانگریس کی وجے سنکلپ یاترا نارائن گڑھ سے شروع ہوگئی ہے۔ اس یاترا میں سابق سی ایم ہڈا، ادے بھان اور کماری شیلجا بھی راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ ہیں۔دونوں لیڈر آج تین اضلاع کی چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔وہیں امبالا میں راہل گاندھی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب بھی کیا ہے، اس دوران راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہریانہ کے نوجوان امریکہ کیوں جا رہے ہیں؟ راہل گاندھی نے کہا کہ یہاں کے نوجوان 50 لاکھ روپے دے کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر بیرون ملک جا رہے ہیں۔
زرعی قوانین پر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نئے قانون بناتی ہے اور کہتی ہے کہ کسانوں کے لیے قانون بنائے گئے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو پھر سارے کسان اس کے خلاف سڑکوں پر کیوں آئے؟ کیونکہ کسان جانتے ہیں کہ اب ہماری جیب سے پیسے کسی اور طریقے سے چھینے جائیں گے۔راہل گاندھی نے کہا کہ اڈانی کھیتوں میں محنت نہیں کرتے، کوئی چھوٹا کاروبار نہیں کرتے۔ لیکن ہر صبح سونامی کی طرح اس کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے آ رہے ہیں۔ جتنی رقم سونامی کی طرح ان کے کھاتوں میں داخل ہو رہی ہے، اتنی ہی رقم آپ کے بینک اکاؤنٹ سے طوفان کی طرح نکل رہی ہے۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مودی کی حکومت یا عوام کی حکومت نہیں ہے بلکہ یہ اڈانی کی سرکار ہے اور ہریانہ میں اڈانی جیسے لوگوں کی حکومت نہیں چاہیے بلکہ ہریانہ میں کسانوں ،مزدوروں اور غریبوں کی سرکار چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…