قومی

Nuh Violence: وزیراعظم مودی سے ملے مرکزی وزیر راؤ اندرجیت، شوبھا یاترا میں ہتھیار لے جانے پر اٹھایا تھا سوال، جانئے کیا ہوئی بات چیت

Nuh Communal Clash: ہریانہ کے نوح میں وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل کے شوبھا یاترا میں ہتھیارلے جانے اوراشتعال انگیزی کرنے کے بعد 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ گروگرام تک پہنچ گئی تھی، جہاں ایک مسجد پر ہجوم نے حملہ کرکے شہید کردیا اورمسجد کے امام کو گولی مارکر قتل کردیا۔ تشدد میں اب تک 6 افراد کی جان جاچکی ہے۔ اس میں دو ہوم گارڈ اور امام سمیت 4 شہری شامل ہیں۔

وزیراعظم مودی سے کیا ہوئی بات؟

مرکزی وزیرمملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے نوح تشدد اوروزیراعظم مودی سے ملاقات سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، کئی موضوعات پروزیراعظم موی سے بات ہوئی۔ حالانکہ وہ ہریانہ کے ایمس کی افتتاحی تقریب کے لئے وزیراعظم مودی کو مدعو کرنے گئے تھے۔

جب مذہبی ریلوں میں ہتھیاروالے تبصرہ سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا، “اگرہندو فریق ہتھیار لے جا رہے تھے، تو یہ جانچ کا سوال ہے کہ انہیں یہ ہتھیارکس نے مہیا کرائے۔ ہریانہ حکومت کو اس کی جانچ کرنی چاہئے۔”

راؤ اندرجیت نے اٹھایا یہ بڑا سوال

اس درمیان بدھ کے روزوزیرملکت اور گروگرام سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ راؤ اندرجیت سنگھ نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ راؤ اندرجیت سنگھ نے نوح میں شوبھا یاترا کے دوران ہتھیار لے کرجانے پرسوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں کہا تھا، مذہبی یاترا میں لے جانے کے لئے ان کو کس نے ہتھیاردیئے؟ مذہبی جلوس میں کون تلوار لے کرجاتا ہے؟ لاٹھی-ڈنڈے لے کر کون جاتا ہے؟ انہوں نے ہندو تنظیموں پرسوال اٹھاتے ہوئے اسے غلط بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  MOS Rao Inderjeet Singh attacks Bajrang Dal Yatra: یاترا میں ہتھیار لے کر کون چلتا ہے؟ مودی حکومت میں وزیر راؤ اندرجیت نے نوح تشدد میں ہندو وادی تنظیموں پراٹھایا بڑا سوال

میوات میں 1947 میں قائم رہی امن وامان

راؤاندرجیت سنگھ نے کہا کہ 1947 میں ملک تقسیم کے دوران بھی میوات میں امن وامان قائم رہی تھی۔ یہاں جو بھی ہوا ہے، وہ بدقسمتی کی بات ہے۔ نفرت کی آگ جن لوگوں نے بھی پھیلائی ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میوات کے لوگوں نے ہمیشہ بھائی چارہ کی مثال قائم کی ہے، اس کو کسی بھی صورت میں ٹوٹنے نہیں دینا ہے۔ دراصل میوات میں میو مسلمانوں کی اکثریت ہے، جو خود کو راجپوتوں کی نسل بتاتے ہیں۔ اس طبقے کی بیشتر روایات ہندو طبقے کے رسم ورواج سے میل کھاتی ہیں اور وہ ایک سلسلہ نسب میں شادی نہیں کرتے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

3 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

3 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

5 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

5 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

6 hours ago