بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان سے پاکستان گئی انجو پرایک طرف تحائف کی بارش ہو رہی ہے۔ یہ خبرجب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سیما حیدر اور سچن مینا کے گھر بھی ایک لفافہ پہنچ گیا۔ اسے دیکھ کرسچن کے گھروالے ڈرگئے۔ اس کے بعد پولیس کی موجودگی میں اس لفافے کو کھولا گیا تو کہانی کچھ مختلف نظرآئی۔ اطلاعات کے مطابق، سیما حیدراور سچن مینا کے لئے ملک کے باشندوں نے مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ سیما اورسچن کو فلموں کی پیشکش ملنے کے بعد اب نوکری کا آفرملا ہے۔ حالانکہ جانچ ایجنسیوں کی طرف سے سیما حیدر کو ابھی کلین چٹ نہیں ملی ہے۔ پولیس سیما کے چار بچوں سمیت غیرقانونی طور پر ہندوستان میں گھسنے کے معاملے میں چارج شیٹ تیارکرنے میں مصروف ہے۔
سچن مینا کے والد کا ویڈیو ہوا تھا وائرل
پاکستان سے سیما حیدرکے آنے کے بعد سچن مینا کی فیملی کی مالی حالت خستہ ہوگئی ہے۔ کچھ دنوں پہلے سچن مینا کے والد نیترپال کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد سیما اور اس کے عاشق سچن کو فلموں کے بعد گجرات کی ایک کمپنی نے نوکری کا آفردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سچن مینا کے مقامی پتہ (ربوپورہ، گریٹرنوئیڈا) پرایک رجسٹرڈ ڈاک سے خط آیا ہے، جس میں دونوں کو 6-6 لاکھ روپئے کا سالانہ پیکیج دینے کی بات کہی گئی ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ سچن مینا اور سیما حیدریہاں آکرکبھی بھی نوکری جوائن کرسکتے ہیں۔
گجرات کے بزنس مین نے بھیجا خط
خط بھیجنے والے کا پتہ گجرات لکھا تھا۔ پوچھنے پر سچن کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا گجرات میں کوئی نہیں ہے۔ دھمکی یا کسی انہونی کے خدشہ کے پیش نظرسیکورٹی اہلکاروں نے اعلیٰ افسران کو آئے ہوئے لفافے کی اطلاع دی۔ افسران سے حکم ملنے کے بعد لفافے کو کھولا گیا تو وہ گجرات کے ایک بزنس مین (صنعت کار) کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔
فلم میں بھی کام کرنے کی پیشکش
سیما-سچن کے بارے میں سوشل میڈیا پر خوب بحث ہو رہی ہے۔ وہیں، ان کے گھرپرلوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔ اس درمیان میرٹھ کے ایک پروڈیوسرامت جانی نے سیما-سچن کو اپنی فلم میں کام کرنے کا آفردے دیا ہے۔ پروڈیوسرامت جانی کا کہنا ہے کہ ممبئی میں وہ ایک فلم پرکام کررہے ہیں۔ وہ راجستھان کے کنہیا لال ساہو قتل سانحہ پرفلم بنا رہا ہے اوراس میں کام کرنے کے لئے اسے سیما اورسچن کی ضرورت ہے۔ امت جانی کے مطابق، اگرسیما اورسچن ان کی فلم میں کام کریں گے توان کا مالی بحران دورہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Seema Sachin Story: سیما حیدر اور سچن کو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش، نونرمان سینا امت جانی نے دیا یہ آفر؟
کنہیا قتل سانحہ پر بن رہی فلم
واضح رہے کہ امت جانی اترپردیش نونرمان سینا کا صدرہے۔ ان کا فلم پروڈکشن ہاؤس JANI FIREFOX ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم پروڈکشن ہاؤس کو ممبئی میں ہی تیارکیا۔ گزشتہ سال ادے پورمیں مارے گئے درزی کنہیا لال ساہو سے متعلق فلم بنا رہا ہے۔ امت جانی کے مطابق، فلم کا نام A Tailor Murder Story ہے۔ اس کی ریلیزنومبرمیں ہونی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…