بھارت ایکسپریس۔
Haryana Nuh Violence: نوح تشدد کے درمیان وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے بدھ کے روز یعنی 2 اگست کو کہا ہے کہ حکومت ہرآدمی کو سیکورٹی نہیں دے سکتی۔ اس کے لئے ہمیں ماحول کو بہتر کرنا پڑے گا، ہرشخص کی حفاظت نہ پولیس کرسکتی ہے اور نہ ہی فوج کرسکتی ہے۔ اس کے لئے سماجی ہم آہنگی ٹھیک کرنی پڑے گی۔
وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے پریس کانفرنس میں کہا، ”کسی بھی ملک میں آپ چلے جائیں، ہرآدمی کا تحفظ وہاں کی پولیس نہیں کرسکتی، لیکن اس کے لئے ویسا ماحول بنانا پڑتا ہے۔” انہوں نے اس دوران کہا کہ ریاست میں مرکزی افواج کی 20 ٹکڑیوں کو تعینات کیا گیا، ان میں سے 14 کو نوح میں، تین کو پلول، دو کوگروگرام اور ایک ٹکڑی کو فریدآباد میں تعینات کیا گیا ہے۔
مونو مانیسر پر کیا کہا؟
منوہرلال کھٹر نے مونو مانیسر کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ ہمارے پاس اس کو لے کراِن پُٹ نہیں ہے۔ ہم راجستھان حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، مونو مانیسر کے خلاف گزشتہ کیس راجستھان حکومت نے کیا تھا۔ میں نے راجستھان حکومت سے کہا ہے کہ جس بھی طرح کی مدد آپ کو تلاش کرنے میں چاہئے، ہم مدد کریں گے۔ ہم مدد کے لئے تیار ہیں۔ راجستھان پولیس تلاش کر رہی ہے۔ کہاں ہے، ابھی اس کا اِن پُٹ نہیں ہے۔ راجستھان پولیس کارروائی کے لئے آزاد ہے۔”
دراصل، مونومانیسرنے ویڈیو جاری کرکے نوح میں برج منڈل جلاابھیشیک یاترا میں شامل ہونے کی بات کہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے اس میں آنے کی اپیل کی تھی۔ مونو مانیسرپرراجستھان پولیس نے دو مسلم نوجوان ناصر اور جنید کے قتل معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نوح تشدد میں 6 افراد کی گئی جان
منوہرلال کھٹرنے بدھ کے روز کہا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ تشدد میں دو ہوم گارڈ سمیت 6 افراد لوگ مارے گئے اوران تینوں معاملوں میں 116 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوح میں تشدد کے بعد دیگرمقامات پرہوئے تشدد کے حادثات پر قابو لیا گیا ہے اور صورتحال اب معمول پر ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…