قومی

Haryana CM Oath Ceremony: اکتوبر15 کو سینی حکومت کی حلف برداری، پی ایم مودی-بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کریں گے شرکت

Haryana CM Oath Ceremony: ہریانہ حکومت کی حلف برداری کی تقریب منگل (15 اکتوبر) کو ہریانہ میں ہوگی۔ یہ حلف برداری تقریب پنچکولہ سیکٹر 5 کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بھی اس میں شرکت کریں گے۔

حلف برداری کی تقریب کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام میں بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے صنعتکاروں اور بڑی شخصیات کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔

یہ لیڈر بن سکتے ہیں وزیر

سی ایم نایب سنگھ سینی کے علاوہ 12 لیڈر منگل (15 اکتوبر) کو وزیر کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔ ہریانہ کی نئی نائب سنگھ سینی حکومت میں انل وج، کرشنا بیدی، کرشن لال پنوار، اروند شرما، کرشنا مڈا، مہیپال ڈھانڈا، مول چند شرما، لکشمن یادو، راؤ نربیر، سنیل سانگوان، بپل گوئل، تیج پال تنور کو وزیر بنایا جا سکتا ہے۔

نائب سنگھ سینی نے بی جے پی لیڈروں سے کی تھی ملاقات

بتادیں کہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کے بعد ہریانہ میں نئی ​​حکومت کے سربراہ کے طور پر اپنی ممکنہ حلف برداری سے قبل نائب سنگھ سینی نے بدھ کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ اسی وقت، بی جے پی نے انتخابات کے دوران اشارہ دیا تھا کہ اگر سینی، جنہیں مارچ میں منوہر لال کھٹر کی جگہ چیف منسٹر بنایا تھا اور دوسرے پسماندہ طبقے سے آتے ہیں، جیت جاتے ہیں، تو وہ اعلیٰ عہدہ کے لیے پارٹی کی پسند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Waqf Amendment Bill: وقف بل پر اب لی جائے گی جمعیۃ علماء ہند کی رائے! رام مندر کے وکیل کو بھی ملا جے پی سی کی اگلی میٹنگ کا دعوت نامہ

انتخابات میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 48 سیٹیں حاصل کرکے اب تک کی بہترین کارکردگی پیش کی ہے، اس کے علاوہ تین آزاد امیدواروں نے بھی بی جے پی کی حمایت کی ہے۔ وہیں کانگریس کو 37 سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ اس الیکشن میں جے جے پی اور اے اے پی کا خاتمہ ہوا اور آئی این ایل ڈی صرف دو سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

1 hour ago

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

3 hours ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

4 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

5 hours ago