بھارت ایکسپریس۔
مونو مانیسرکو ہریانہ پولیس قتل کے کوشش کے ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے ہفتہ کے روز راجستھان کے اجمیر جیل سے پٹودی لے کرآئی ہے۔ پولیس نے اسے گروگرام کی ایک عدالت میں پیش کرکے 7 دنوں کا ریمانڈ مانگا، جس کے بعد عدالت نے 4 دنوں کا ریمانڈ دے دیا ہے۔ فی الحال پولیس مونو مانیسر کو پٹودی تھانے میں پوچھ گچھ کے لئے لے گئی ہے۔ واضح رہے کہ مونومانیسر کا نام نوح تشدد میں بھی سامنے آیا ہے۔ اسے راجستھان سے ہریانہ لایا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ کلبھوشن بھاردواج نے بتایا کہ پولیس کو مونو مانیسر کی چار دنوں کی ریمانڈ ملی ہے۔ فی الحال مونو مانیسرچار دن کے لئے پٹودی تھانے میں پولیس پوچھ گچھ کرے گی۔ چار دنوں کے بعد پھر پٹودی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مونو مانیسر پر راجستھان کے دو مسلم نوجوانوں (ںاصراورجنیند) کو ہریانہ کے بھیوانی میں گاڑی میں بند کرکے زندہ جلانے کا الزام ہے۔ نوح فساد میں ایس آئی ٹی نے مونو مانیسر کو گرفتار کرکے کچھ دن پہلے عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں سے اسے راجستھان پولیس ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کرگئی۔ تب سے مونو مانیسر راجستھان کے اجمیر جیل میں بند ہے۔ نوح شدد کرانے کے الزام میں مونو مانیسرکا نام سامنے آیا تھا۔
مونو مانیسر کرتا ہے یہ دعویٰ
حالانکہ مونومانیسرسوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے اوپرلگے تمام الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔ مونومانیسر کا نام خطرناک گینگسٹرلارنس بشنوئی سے بھی منسلک ہے۔ پولیس اس اینگل سے بھی جانچ کررہی ہے۔ راجستھان پولیس کی حراست میں جانے کے بعد پوچھ گچھ میں مونومانیسرکے پاس غیرقانونی ہتھیارہونے کی بات بھی سامنے آئی تھی۔
مونو مانیسرپرقتل کی کوشش کا معاملہ درج
مونومانیسرپرقتل کی کوشش کا پٹودی تھانہ میں معاملہ درج ہے۔ اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے مونومانیسرکولانے پٹودی پولیس کئی دنوں سے کوشش کر رہی تھی۔ اب سے پہلے تو سیکورٹی وجوہات سے مونو مانیسر کو پٹودی نہیں لایا جاسکا تھا۔ ہفتہ کے روز تقریباً 11 بجے بھاری پولیس سیکورٹی کے درمیان مونو مانیسر کو پٹودی میں لایا گیا۔ وہاں انہیں میڈیکل چیک اپ کے لئے لے جایا گیا ہے۔ اسپتال اور تھانہ میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ میڈیکل کرانے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…