قومی

Ramlala Pran Pratishtha: رام مندر افتتاح کے دن دہلی میں آدھے دن کی تعطیل،کیجریوال حکومت کے فیصلہ کو ایل جی نے دی منظوری

دہلی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ نے ایودھیا میں رام مندرکے افتتاح کے موقع پر 22 جنوری 2024 (پیر) کوقومی دارلحکومت دہلی کے تمام سرکاری دفاتر میں آدھے دن کی تعطیل کو منظوری دی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس بارے میں ایل جی کو ایک تجویز بھیجی تھی جسے ایل جی نے قبول کر لیا تھا۔ دہلی حکومت کے تمام دفاتر، یو ایل بی، خود مختار اداروں، انڈرٹیکنگس اور بورڈ وغیرہ میں آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔

دہلی میں خصوصی رام لیلا کا انعقاد کیا گیا

آپ کو بتا دیں کہ دہلی حکومت 20 جنوری سے 22 جنوری تک ایک خصوصی رام لیلا کا انعقاد بھی کر رہی ہے۔ آئی ٹی او کے قریب واقع پیارے لال آڈیٹوریم میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ لوگوں کے لیے داخلہ مفت ہو گا۔ اس کے علاوہ، عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی میں مہینے کے پہلے منگل کو سندرکانڈ پاٹھ کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھی کئی ریاستوں نے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر، یونین ٹیریٹری چنڈی گڑھ اور پڈوچیری نے 22 جنوری کو پورے دن کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے، جب کہ گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ اور ہریانہ میں دفاتر اور ادارے پیر کو آدھے دن کے لیے بند رہیں گے۔ مرکزی حکومت نے جمعرات (18 جنوری) کو اپنے تمام ملازمین کے لیے 22 جنوری کو آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا۔

ایودھیا میں ہر طرف جوش و خروش

ایودھیا میں عقیدت مندمذہبی جوش میں ڈوبی ہوئے ہیں اور ہر طرف ‘سیتا رام’ اور ‘جے ہنومان’ کے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ لوگ ایسے لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جن پر ‘جے شری رام’ لکھا ہوا ہے۔ مندر کے افتتاح سے قبل ایودھیا میں پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں جن پر ‘شبھ گھڑی آئی’، ‘تیار ہے ایودھیا دھام، شری رام بیٹھے گا’ اور ‘رام واپس آئے گا’ جیسے نعرے درج ہیں۔ رام مارگ، سریو ندی کے کنارے اور لتا منگیشکر چوک جیسے شہر کے اہم مقامات پر پوسٹروں پر رامائن کے مختلف شلوک بھی چھاپی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

12 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

41 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago