قومی

Ram Mandir Opening: مسلمانوں نے 500 سال تک نماز ادا کی،منظم طریقہ سے چھین لی گئی بابری مسجد ‘، رام مندر کے افتتاح سے قبل اسد الدین اویسی کا بڑا بیان

ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاحی تقریب سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کے صدر اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے بابری مسجد کو منظم طریقے سے چھیننے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ 20 جنوری کو رام جنم بھومی مندر پران پرتیشٹھا کے بیانیے کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “بابری مسجد کو منظم طریقے سے ہندوستانی مسلمانوں سے چھین لیا گیا تھا، حالانکہ وہ وہاں 500 سالوں سے نماز ادا کر رہے تھے۔” جب کانگریس کے جی بی پنت ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ تھے۔   رات کے اندھیرے میں مسجد کے اندر مورتیاں رکھ دی گئیں تاہم اسے مسجد کے بار نہیں نکا لا گیا۔

مسلمانوں کو بتائے بغیر تالے کھولے گئے

کرناٹک کے گلبرگہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اس وقت وہاں کے کلکٹر نایر صاحب تھے۔ انہوں نے مسجد بند کروائی اور وہاں پوجا شروع کر دی۔ اس کے بعد 1986 میں مسلمانوں کی بات سنے بغیر مسجد کے تالے کھول دیے گئے۔ یہی نہیں بوٹا سنگھ نے سنگ بنیاد رکھا۔

1992 میں مسجد کو شہید کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ 6 دسمبر 1992 کو سپریم کورٹ سے وعدہ کرنے کے بعد بی جے پی اور سنگھ پریوار نے مسجد کو شہید کیا۔ اویسی نے کہا کہ جب وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) بنی تھی تو رام مندر نہیں تھا۔

اویسی نے سپریم کورٹ پر کیا کہا؟

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ یہ یقینی طور پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ یہ ٹائٹل سوٹ کیس تھا۔ عدالت نے عقیدے کی بنیاد پر کہا کہ ہم یہ زمین مسلمانوں کو نہیں دے سکتے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ مندر کو گرا کر مسجد نہیں بنائی گئی۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا، میں نے کہا تھا کہ اس فیصلے کے بعد اور بھی بہت سے مسائل کھل جائیں گے۔ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ سنگھ پریوار ہر جگہ جا کر کہتا ہے کہ یہاں کوئی مسجد نہیں تھی۔ میرا ماننا ہے کہ اگر جی بی پنت ہوتے۔ مجسمے ہٹائے یا تالے نہ کھولتے تو کیا یہ دن دیکھنا پڑتے؟ کوئی ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

5 hours ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

5 hours ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

5 hours ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

6 hours ago