قومی

Umesh Pal Murder Case: بیرون ملک بھاگنے کی فراق میں ہے ’گڈو مسلم‘، 15 سال کی عمر میں رکھا جرائم کی دنیا میں قدم

Umesh Pal Murder Case: ایک طرف شائستہ پولیس کی گرفت سے باہرہے تو وہیں دوسری طرف امیش پال قتل سانحہ کے بعد سے فرار چل رہا گڈو مسلم بھی بارباراپنی لوکیشن بدل رہا ہے۔ گڈومسلم امیش پال قتل سانحہ کا ماسٹرمائنڈ مانا جاتا ہے۔ عتیق احمد اوراشرف کے قتل کے وقت بھی آخری نام گڈومسلم کا لیا گیا تھا۔ ایسے میں ظاہر ہے کہ شک کی سوئی مزید پختہ ہوگئی ہے۔ اب مانا جا رہا ہے کہ گڈو مسلم ہی وہ راز دار ہے، جسے امیش پال قتل سانحہ کے ساتھ ساتھ عتیق احمد گینگ کی سب سے زیادہ جانکاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوپی ایس ٹی ایف پورے جی جان سے عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین اورگڈو مسلم کو تلاش کر رہی ہے۔

24 فروری 2023 کو جب امیش پال کا قتل ہوا تو لوگوں کی نگاہیں عتیق احمد کے بیٹے اسد پر گئیں۔ لیکن اس شخص کے بارے میں زیادہ بحث نہیں ہوئی، جو اس گینگ کا سب سے خطرناک شاگرد ہے، جس کا نام ہے گڈومسلم۔ عتیق احمد کی آڑمیں چھپا گڈو، اترپردیش کا سب سے بڑا بمبازہے۔ امیش پال کے قتل کے بعد سے ہی وہ فرار ہے۔ اسد اور غلام کے انکاؤنٹر کے بعد سے ہی پولیس نے گڈومسلم کی تلاش تیز کردی ہے۔ ایس ٹی ایف نے انکشاف کیا کہ گڈومسلم، عتیق احمد کے مخالف گینگ سے رابطے میں ہے۔ عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے بعد پولیس اور ایس ٹی ایف نے اپنی پوری توجہ گڈو مسلم پر لگا دیا ہے۔ اب تک پولیس اس بمبازکو پکڑ نہیں پائی ہے۔ حالانکہ خبر ہے کہ اس بمباز کا آخری لوکیشن ٹریس کر لیا گیا ہے۔ گڈومسلم کا آخری لوکیشن کرناٹک میں بتائی جا رہی ہے۔

آخر یہ گڈو بمباز کون ہے؟

گڈو مسلم کو بم بنانے والے ایکسپرٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ اس نے یوپی کے کئی بڑے بڑے مافیا گروہوں کے لئے کام کیا ہے۔ گڈو عتیق احمد کے ساتھ بھی کام کرچکا ہے۔ گڈو مسلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے جرائم کی دنیا میں قدم محض 15 سال کی عمر میں ہی رکھ دیا تھا۔ وہ شروعات میں چھوٹی موٹی چوریاں کرتا رہتا تھا، لیکن کچھ وقت بعد مافیاؤں کے ساتھ جڑتا گیا اور بم بنانا شروع کردیا۔ دھیرے دھیرے گڈو ان گروہوں کے درمیان اتنا مشہور ہوگیا کہ ریاست میں ہونے والے کسی بھی بڑے مجرمانہ معاملے میں گڈو مسلم کا نام بھی جڑنے لگا۔ گڈو مسلم بمباز کا مافیا عتیق احمد کا بے حد قریبی مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امیش پال قتل سانحہ میں فرار چل رہے اس بمباز پر پانچ لاکھ کا انعام ہے، لیکن اب تک یہ گرفتاری سے باہر ہے۔

اس درمیان پولیس پورے ایکشن میں ہے اور لاؤ لشکر کے ساتھ اس کے خلاف ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ گڈو مسلم مسلسل اپنی لوکیشن بدل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ بیرون ملک بھاگنے کی فراق میں ہے۔ حالانکہ پولیس اسے جلد از جلد پکڑنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف پریاگ راج میں اس کے گھر پر بلڈوزر چلنے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

44 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago