PM Modi In Rewa: مدھیہ پردیش کے ریوا میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منعقدہ پروگرام میں پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین کے تحت 4 لاکھ 11 ہزاررہائش گاہوں میں داخلہ پروگرام شروع کیا۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”پہلے کی حکومتوں نے کیسے پنچایتوں سے بھید بھاؤ کیا اور ان سے الٹا کیسے ہم انہیں با اختیار بنا رہے ہیں، یہ ملک کے لوگ دیکھ رہے ہیں۔ آزادی کے بعد کی حکومتوں نے ہندوستان کی پنچایتی راج سسٹم کو تبادہ کیا ہے۔“
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”2014 سے پہلے 10 سال میں مرکزی حکومت کی مفف سے 6000 کے آس پاس پنچایت بھون بنائے گئے تھے۔ ہماری حکومت نے 8 سالوں میں 30,000 سے زیادہ نئے پنچایت بھون بنوائے ہیں۔ یہ دکھاتا ہے کہ ہم گاؤں کے لئے کتنے وقف ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”ہماری حکومت ملک کی 2 لاکھ سے زیادہ پنچایتوں تک آپٹیکل فائبر کو لے گئی ہے۔“
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم پنچایتوں کی مدد سے گاؤں اورشہروں کے درمیان کی کھائی کو مسلسل کم کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل انقلاب کے اس دور میں پنچایتوں کو اسمارٹ بنایا جا رہا ہے۔ ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال ہو رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج ای گرام سوراج جیم انٹیگریٹیڈ پورٹل کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سے پنچایتوں کے ذریعہ سے ہونے والی خرید کا عمل آسان اور شفاف بنے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ”پہلے کی حکومتیں گاؤں کے لئے پیسے خرچ کرنے سے بچتی تھی، کیونکہ گاؤں اپنے آپ میں کوئی ووٹ بینک تو تھا ہی نہیں… اس لئے انہیں نظرانداز کیا جاتا تھا۔ گاؤں کے لوگوں کو تقسیم کرکے سیاسی جماعت اپنی دوکان چلا رہے تھے۔ بی جے پی نے گاؤں کے ساتھ ہو رہی اس نا انصافی کو بھی ختم کردیا ہے۔ ہماری حکومت نے گاؤں کی ترقی کے لئے خزانہ کھول دیا ہے۔“
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…