Happy Birthday Sachin Tendulkar: آج اس کھلاڑی کا یوم پیدائش ہے، جس کے فین پوری دنیا میں ہیں اورانہیں کرکٹ کا خدا کہا جاتا ہے۔ ماسٹربلاسٹر سچن تندولکرآج (24 اپریل) اپنی 50واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ سچن رمیش تندولکرنے محض 16 سال 205 دن کی عمر میں ٹیم انڈیا کے لئے ڈیبیو کیا۔ انہیں دیکھ کر فینس ہمیشہ کہتے ہیں…۔ ”تم آئے کرکٹ کی شان بن گئے، میچ ایسے کھیلا کہ ملک کا وقاربن گئے…“ ایک چھوٹی سی عمرمیں ڈیبیو کرنے والے اس کھلاڑی نے 24 سال تک کرکٹ کی دنیا میں راج کیا۔ ویسے تو ماسٹر بلاسٹر کے نام کئی ریکارڈ ہے۔ مگرسب سے خاص ہے ’سنچریوں کی سنچری‘ کا ریکارڈ۔ واضح رہے کہ سچن تندولکرانٹرنیشنل کرکٹ میں 100 سنچری لگانے والے دنیا کے واحد کرکٹر ہیں۔
جب چھوٹی سی عمر میں سچن تندولکر نے ڈیبیو کیا تب کسی نے شاید ہی سوچا ہوتا کہ آگے چل کر یہ لڑکا ‘God Of Cricket’ بنے گا۔ ساڑھے 5 فٹ کے سچن کی عظمت ایسی ہے کہ ہر کوئی ان کے احترام میں جھکتا ہے۔ چاہے کھلاڑی ہندوستان ہو یا دنیا کے کسی بھی ملک کا ہرکسی کے من میں سچن کے لئے خاص احترام ہے۔
ہندوستانی کرکٹ کے لئے خاص ہیں سچن تندولکر
یوں ہی نہیں، سچن کے آگے ‘The GOAT’ لگایا جاتا ہے۔ یہ کھلاڑی نایاب صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوا اوراپنی سخت محنت سے دنیا میں اپنے نام کا جلوہ بکھیرا۔ سچن نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں کئی ریکارڈ بنائے اورایسا بینچ مارک قائم کیا، جسے سوچنا بھی عظیم کرکٹروں کے پسینے چھڑا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023: وراٹ کوہلی نے لائیو میچ میں فلائنگ کِس دیا، شرم سے لال ہوگئیں انوشکا شرما
کچھ ایسا رہا سچن تندولکر کا سفر
سچن تندولکرنے پاکستان کے خلاف 15 نومبر 1989 کو انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ 16 نومبر 2013 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ ان کا کیریئر 24 سال ایک دن کا رہا۔ اس دوران انہوں نے کل 664 میچ کھیلے اور 34357 رن بنائے۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…