مرکزی حکومت نے سبسڈی والے ٹماٹر کی قیمتیں جمعرات سے 80 روپے فی کلوگرام سے کم کر کے 70 روپے فی کلوگرام کر دی ہیں تاکہ عام آدمی کو آسمان چھوچکی خوردہ قیمتوں سے معمولی ریلیف مل سکے۔گزشتہ ہفتے جمعہ سے مرکزی حکومت رعایتی نرخوں پر ٹماٹر فروخت کر رہی ہے۔ کوآپریٹیو نیفڈ اور این سی سی ایف حکومت کی جانب سے ٹماٹر فروخت کر رہے ہیں۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “محکمہ امور صارفین نے NCCF اور NAFED کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 جولائی 2023 سے 70 روپے فی کلو گرام کی ریٹیل قیمت پر ٹماٹر فروخت کریں۔
واضح رہے کہ NCCF اور NAFED کی طرف سے خریدے گئے ٹماٹر ابتدائی طور پر 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے گئے تھے اور پھر 16 جولائی 2023 سے 80 روپے فی کلو تک کم ہو گئے تھے۔ اور اب حکومت نے مزید دس روپئے کم کرنے کا اعلان کردیا ہے یعنی اب ٹماٹر 80 روپئے کے بجائے 70 روپئے فی کلو فروخت کی جائے گی ۔ اس فیصلے کے پیچھے سرکار کا دعویٰ ہے کہ آسمان چھوچکی ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپئے کی معمولی کمی سے صارفین کو مزید فائدہ پہنچے گا۔حالانکہ عوامی رائے اس فیصلے کو اونٹ کے منہ میں زیرہ یا اونٹ کے منہ میں ٹماٹر بتارہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ امور صارفین کی ہدایت پر این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی نے آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر کی منڈیوں سے ٹماٹر کی خریداری کا آغاز کیا ہے تاکہ بڑے کھپت مراکز میں بیک وقت پہنچایا جا سکے جہاں گزشتہ ایک ماہ میں خوردہ قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں ٹماٹروں کی خوردہ فروخت 14 جولائی، 2023 سے شروع ہوئی تھی۔ 18 جولائی، 2023 تک، دونوں ایجنسیوں کے ذریعہ کل 391 ٹن ٹماٹر خریدے گئے تھے جنہیں بڑے پیمانے پر خوردہ صارفین کو دہلی-این سی آر، راجستھان، اتر پردیش اور بہار کے کھپت کے مراکز میں مسلسل ڈسپوز کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…