علاقائی

Delhi Viral Video: شادی شدہ جوڑے نے 10 سال کی بچی سے کرایا گھر کا کام، کیا بری طرح ٹارچر، مشتعل ہجوم نے کی خاتون پائلٹ اور شوہر کی پٹائی

جنوب مغربی دہلی کے دوارکا میں ایک خاتون پائلٹ اور اس کے شوہر کے گھر میں کام کرنے والی 10 سال کی بچی کو بری طرح ٹارچر کرنے کی بات پتہ چلتے ہی مشتعل ہجوم نے میاں بیوی کی پٹائی کر دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کوشک باغچی اور پورنیما باغچی کو بچی کی پٹائی سے متعلق واقعہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بچی کی پٹائی پر مشتعل ہوئے مقامی لوگ

پولیس نے بتایا کہ خاتون ایک نجی ایئرلائن میں پائلٹ کے طور پر کام کر رہی ہے، جب کہ اس کا شوہر دوسری نجی ایئرلائن کا اسٹاف ہے۔ لڑکی کی پٹائی کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کے رشتہ داروں اور دیگر لوگوں نے جوڑے کو گھیر لیا اور ان کی پٹائی کر دی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھیڑ جوڑے پر کتنی ٹوٹ پڑی ہے۔ ویڈیو میں کچھ خواتین کو تھپڑ مارتے اور ملزم خاتون پائلٹ کے بال کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنی وردی میں تھی۔ ساتھ ہی پورنیما کو معافی مانگتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

 

جوڑے کے گھر میں کام کرتی تھی لڑکی

معلومات کے مطابق نابالغ لڑکی کو اس کے ایک رشتہ دار کے ذریعے جوڑے کے گھر پر کام کے لیے رکھا گیا تھا۔ لڑکی کا رشتہ دار بھی قریبی گھر میں کام کرتا تھا۔ ویڈیو میں کوشک بھیڑ میں موجود لوگوں سے کہہ رہا ہے، “وہ مر جائے گی… اسے چھوڑ دو…” اس کے بعد ایک بزرگ نے مداخلت کی، جس کے بعد بھیڑ منتشر ہو گئی۔

وہیں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (دوارکا) ایم ہرش وردھن نے بتایا کہ صبح تقریباً 9 بجے دوارکا ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں جوڑے کے گھر میں کام کرنے والی ایک نابالغ لڑکی کو ہراساں کیے جانے کی شکایت موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ 10 سالہ بچی گزشتہ دو ماہ سے جوڑے کے گھر کام کر رہی تھی اور دونوں نے بدھ کے روز نابالغ لڑکی کی پٹائی کر دی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی رشتہ دار خاتون نے بھی یہ واقعہ دیکھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی جوڑے کی رہائش گاہ کے باہر ایک ہجوم جمع ہوگیا اور ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ متاثرہ کی آنکھوں پر چوٹ آئی ہے اور اس کے جسم پر چوٹ کے نشانات بھی موجود ہیں۔

کئی دفعات میں مقدمہ درج

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا، ’’آئی پی سی کی دفعہ 323، 324، 342، 370، چائلڈ لیبر ایکٹ اور جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 75 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ لڑکی نے جنسی ہراسانی کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔ کیا جوڑے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی؟ اس پر افسر نے کہا کہ شکایت کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون میں گیم کھیلنے پر اہل خانہ نے ڈانٹا تو بیٹی نے واٹر فال میں لگائی چھلانگ، تیر کر خود ہی آگئی واپس

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

5 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

8 minutes ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

19 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

44 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

46 minutes ago