بھارت ایکسپریس۔
ٹماٹرکی مہنگائی نے عام لوگوں کو ہی نہیں بالی ووڈ اداکارہ کے بھی پسینے چھڑا دیئے ہیں۔ حال ہی میں انٹرٹینمنٹ کوئن عرفی جاوید نے ٹماٹرکی مہنگائی سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے ٹماٹر کی مہنگائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ نیا گولڈ ہوگیا ہے۔ عرفی جاوید نے انسٹا گرام پر ٹماٹر سے بنے ایئررنگس کے ساتھ اپنی ہاٹ تصویر بھی شیئر کی ہے۔
عرفی جاوید نے کہا کہ انہوں نے ٹماٹرکی ایئررنگس اس لئے پہنی ہیں کیونکہ یہ اب نیا گولڈ ہوگیا ہے۔ ٹماٹرجب سے مہنگے ہوئے ہیں، تب سے آئے دن اس سے متعلق نئی نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں معاملہ آیا تھا کہ ٹماٹرکی فروختگی سے کسان بھی مالا مال ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمت 350 روپئے کلو تک جاچکی ہیں۔ جلد ہی ان کی قیمت 500 روپئے کلو تک جانے کا خدشہ ہے۔ حالانکہ حکومت ٹماٹرکی قیمت پر لگانے کے لئے ایڑی سے چوٹی تک کا زور بھی لگا رہی ہے اور کئی مقامات پر 80 سے 90 روپئے کلو کے لحاظ سے ٹماٹر فروخت کرنا شروع کیا ہے۔
عرفی جاوید اپنے لُکس سے متعلق ہمیشہ لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی ہیں۔ ان میں وہ ٹماٹرکی ایئررنگس پہنے ہوئے اور ٹماٹرکھاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹماٹر اب نیا گولڈ ہے۔ جس طرح سے ٹماٹر مہنگے ہو رہے ہیں، ان کے سستے ہونے کی امید کم ہے۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…