علاقائی

Viral Video: موبائل فون میں گیم کھیلنے پر اہل خانہ نے ڈانٹا تو بیٹی نے واٹر فال میں لگائی چھلانگ، تیر کر خود ہی آگئی واپس

Chhattisgarh: چھتیس گڑھ کے بستر میں واقع چتر کوٹ آبشار (Waterfall) سے ایک نابالغ لڑکی کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ پہلے 90 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی، پھر تیر کر خود ہی باہر نکل آئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے گھر والوں نے اسے موبائل استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر بیٹی نے خودکشی کی کوشش کی۔ یہ سارا معاملہ چتر کوٹ چوکی علاقہ کا ہے۔ آبشار کے قریب پہنچنے والی لڑکی کو لوگوں نے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن لڑکی نہیں مانی۔

یہ بھی پڑھیں: گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دہلی میں آج کاویانجلی سمان سماروہ ، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے رہیں گے موجود

90 فٹ کی بلندی سے لگائی چھلانگ

بتایا گیا کہ لڑکی نے تقریباً 90 فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگائی۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے کسی طرح باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس دوران کسی نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے آئی سیما حیدر پر یوپی اے ٹی ایس کی گرفت مضبوط، سچن کی معشوقہ ہر سوال کا دے رہی ہے ایک جواب

پولیس کی تفتیش میں ہوا انکشاف

دوسری جانب موقع پر پہنچ کر جب پولیس نے پوچھ تاچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ لڑکی کو اس کے گھر والوں نے گیم کھیلتے وقت ڈانٹا دیا، جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ میڈیکل جانچ کے بعد نابالغ لڑکی کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا نام کماری سرسوتی موریہ ہے۔ اس کی عمر 18 سال ہے۔ اس کے والد کا نام سنتو موریہ ہے۔ منگل کے روز دوپہر ایک بجے کے قریب لڑکی کے والدین نے اسے موبائل میں زیادہ گیم کھیلنے پر ڈانٹا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر لڑکی چترکوٹ آبشار پر گئی اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔ جس کے بعد وہ خود ہی تیر کر واپس آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ کے چمولی دردناک حادثہ میں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ، کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

31 mins ago