قومی

Parliament’s Monsoon Session 2023: مانسون اجلاس میں 31 بل پیش کرنے کی تیاری،منی پور، مہنگائی اور یکساں سول کوڈ پر ہوسکتا ہے ہنگامہ

Parliament’s Monsoon Session: جمعرات یعنی 20 جولائی سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس سے قبل آج   مرکزی حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔  جس میں پارلیمانی اجلاس سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، مرکزی حکومت نے آل پارٹی میٹنگ کے دوران تمام پارٹیوں کو مطلع کیا کہ حکومت منی پور معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جب کہیں گے ، حکومت اس پر بحث کرانے کیلئے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن نے مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے

میٹنگ میں مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت بھی قواعد کے تحت ہر معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ 20 جولائی سے شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 11 اگست تک جاری رہے گا۔ اس بیچ کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر حکومت پارلیمنٹ کو چلانا چاہتی ہے تو اپوزیشن کے مسائل کو جگہ دے۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں کانگریس نے منی پور کی صورتحال پر سیشن میں بحث کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کا بیان

میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا ،جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘میٹنگ میں مودی حکومت سے دہلی کے کالے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، سپریم کورٹ کے 5 ججوں کے فیصلے کو 8 دنوں میں کیسے تبدیل کیا گیا؟ آخر آئین کیسے بدل سکتا ہے؟ آرڈیننس کے ذریعے آئین میں ترمیم کیسے کیا جاسکتا ہے؟

کل 31 بل پیش کرنے کی تیاری

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں جو بل پیش کئے جائیں گے ان کی فہرست میں پہلا بل دہلی کے بارے میں لائے گئے آرڈیننس سے متعلق ہے۔ کل 31 بل پیش کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بار کے پارلیمانی اجلاس میں یکساں سول کوڈ سے متعلق بل پیش کیا جائے گا یا نہیں ۔ واضح رہے کہ آج کی آل پارٹی میٹنگ میں کانگریس سے جے رام رمیش، پرمود تیواری، اپنا دل سے انوپریہ پٹیل، ایس پی سے رام گوپال یادو اور ایس ٹی حسن، اے آئی ڈی ایم کے سے تھمبو دورائی شامل رہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، آر جے ڈی سے اے ڈی سنگھ کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور این کے پریم چندرن بھی میٹنگ میں نظرآئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

24 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

31 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

48 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago