ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کی ایڈہاک کمیٹی نے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ اور ریسلر بجرنگ پونیا کو ایشیائی کھیلوں میں ڈائریکٹ انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب کئی کھلاڑیوں نے کمیٹی کے اس فیصلے پر سوال اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اب وہ کمیٹی کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ہریانہ کی خاتون پہلوان انتم پنگھال نے ونیش پھوگاٹ کو دی گئی چھوٹ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ہمیں یہ جاننا ہے کہ انہیں کس بنیاد پر ایشیائی کھیلوں میں بھیجا جا رہا ہے۔
ونیش پھوگاٹ کوWFI ایڈہاک پینل کی طرف سے 2023 کے ایشیائی کھیلوں میں ڈائریکٹ انٹری دیئے جانے پر خاتون پہلوان انتم پنگھال نے کہا، “ونیش پھوگاٹ کو ڈائریکٹ ایشین گیمز میں بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک سال سے کوئی پریکٹس نہیں کیا ہے۔ میں نے 2022 جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ جو لوگ ایشین گیمز میں جانے والے ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے اور جو وہاں جیتے گا وہی اولمپکس میں جائے گا تو ہماری محنت کا کیا ہوگا۔ ہمیں یہ جاننا ہے کہ انہیں کس بنیاد پر بھیجا جا رہا ہے؟
انتم پنگھال کا کہنا ہے کہ وہ بھی 53 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کھیلتی ہیں لیکن کمیٹی ڈائریکٹ ونیش پھوگاٹ کو بھیج رہی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں ان کی کوئی کامیابی نہیں ہے۔ خاتون پہلوان نے کہا کہ کیا ہم ریسلنگ چھوڑ دیں؟
کالی رمن نے کہا- جائیں گے عدالت
اسی طرح بجرنگ پونیا کو بھی 2023 کے ایشیائی کھیلوں میں ڈائریکٹ انٹری دیئے جانے پر پہلوان وشال کالی رمن نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کریں گے۔ کالی رمن نے کہا، “میں 65 کلوگرام سے کم زمرے میں کھیلتا ہوں اور بجرنگ پونیا کو بغیر کسی ٹرائل کے ایشین گیمز میں ڈائریکٹ انٹری دی گئی ہے۔ وہ ایک سال سے دھرنا دے رہے تھے، جب کہ ہم پریکٹس کر رہے تھے۔ کم از کم ٹرائل تو ہونا ہی چاہیے نہیں تو ہم عدالت جانے کو تیار ہیں۔ ہم عدالت میں اپیل کریں گے۔ ہم 15 سال سے پریکٹس کر رہے ہیں اگر بجرنگ پونیا اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ وہ ایشین گیمز میں نہیں کھیلیں گے تبھی کسی اور کو موقع ملے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…