قومی

Gopaldas Neeraj Foundation: گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دہلی میں آج کاویانجلی سمان سماروہ ، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے رہیں گے موجود

مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں پیر (19 جولائی، 2023) کو کاویانجلی سمان سماروہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل چیتن شرما مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہیں ٹرسٹ کے سرپرست اور بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ اداکار انو کپور اور راجپال یادو بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

بتادیں کہ گیت غزلوں کے راجکمار کے نام سے مشہور گوپال داس نیرج کی آج برسی ہے۔ بالی ووڈ کو کئی سدا بہار گانے دینے والے تجربہ کار نغمہ نگار گوپال داس نیرج آج بھلے ہی اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن شاعری، ادب اور فلمی دنیا میں ان کے کام نے انہیں لافانی کر دیا ہے۔ 19 جولائی 2018 کو گوپال داس نیرج نے آخری سانس لیکر اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا تھا۔ ایسے میں ہر کوئی انہیں اپنے اپنے طریقے سے یاد کر رہا ہے۔

گوپال داس ‘نیرج’ کی پیدائش 4 جنوری 1925 کو اٹاوہ ضلع کے مہیوا بلاک کے قریب پوراولی گاؤں میں ہوئی تھی۔ وہ پہلے شخص تھے جنہیں حکومت ہند نے تعلیم اور ادب کے میدان میں دو بار اعزاز سے نوازا۔ پہلی بار انہیں پدم شری سے نوازا گیا اس کے بعد انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ وہیں انہیں فلموں میں بہترین گیت لکھنے پر لگاتار تین بار فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Servotech Renewable Q2 Results: سروٹیک رینیوایبل کے دوسری سہ ماہی کے نتائج: مجموعی آمدنی میں 56.82 فیصد اضافہ، منافع میں زبردست اچھال

نئی دہلی، 4 نومبر: سروٹیک رینیوایبل پاور سسٹم لمیٹڈ نے مالی سال 2026-27 کی دوسری…

33 minutes ago

India defeat New Zealand by 5 Wickets: وراٹ کوہلی کی نصف سنچری، پہلے ونڈے میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 5 وکٹ سے ہارا نیوزی لینڈ

 ٹیم انڈیا کے اسٹار وراٹ کوہلی نے نصف سنچری لگاکرٹیم انڈیا کو پہلے ونڈے میں…

1 hour ago

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

3 hours ago