قومی

M.K. Stalin Resigns as CM: ایم کے اسٹالن نے دیا استعفیٰ، گورنر نے عبوری وزیر اعلیٰ کے طور پر ذمہ داری جاری رکھنے کی دی ہدایت

نئی دہلی : ایم کے اسٹالن نے تامل ناڈواسمبلی انتخابات میں بھاری شکست کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر راجندر شواناتھ ارلیکر کو پیش کیا، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔گورنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم کے اسٹالن اور ان کی کابینہ کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک عبوری وزیر اعلیٰ کے طور پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ قدم آئینی روایت کے تحت اٹھایا گیا ہے تاکہ نئی حکومت کے حلف لینے تک انتظامی تسلسل برقرار رہے۔

اسٹالن کا استعفیٰ حالیہ انتخابات میں ڈی ایم کےکی قیادت والے اتحاد کی واضح شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔ 234 رکنی اسمبلی میں ڈی ایم کے اتحاد کو صرف 73 نشستیں حاصل ہوئیں، جو اکثریت کے لیے درکار 118 نشستوں سے کافی کم ہیں۔ پارٹی نے 164 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا، تاہم وہ تقریباً 60 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کر سکی۔

انتخابات میں اسٹالن کو ذاتی طور پر بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ وہ اپنی روایتی کولاتھور نشست سے شکست کھا گئے، جہاں انہیں وی ایس بابو نے ہرایا۔ یہ نتیجہ ریاستی سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق کسی موجودہ وزیر اعلیٰ کی اپنی نشست سے شکست ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ اس سے قبل 1996 میں جے للیتا کو بھی ایسی ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس انتخاب میں اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی قیادت میں تمیزہگاویٹری کزگم سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، تاہم اسے بھی واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال کے پیش نظر ریاست میں حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تمل ناڈو کی سیاست میں یہ ایک اہم موڑ ہے، جہاں عوام کے بدلتے رجحانات واضح نظر آ رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہ طے ہوگا کہ کون سی جماعت یا اتحاد حکومت بناتا ہے اور ریاست کی سیاسی سمت کیا رخ اختیار کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

2 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago