نئی دہلی: مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں کے لئے 4 مئی کو اعلان کئے گئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا ذکرکرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے اندرآج ایک بڑا بحران پیدا ہوا ہے۔ بی جے پی نے جمہوریت کوہائی جیک کرکے اس کا قتل کیا ہے۔ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ملک میں کونسی پارٹی جیتتی ہے۔ بنگال کے نتائج کل سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں ہے۔ پچھلے تین چارمہینوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک تانڈو (ہنگامہ) چل رہا ہے۔
اروند کیجریوال نے مزید کہا، ”اسی طرح سے انہوں نے بہارکے اندرکیا۔ اسی طرح سے انہوں نے مہاراشٹرکے اندرکیا۔ اسی طرح سے میری اپنی اسمبلی سیٹ، جب میں جیل گیا اس سے پہلے اس اسمبلی میں ایک لاکھ 48 ہزارووٹ تھے۔ جب میں لوٹ کرآیا توایک لاکھ 6 ہزارووٹ بچے تھے۔ 42 ہزارووٹ انہوں نے 6 ماہ کے اندرکٹوا دیئے۔ میں گزشتہ بار30 ہزارووٹوں سے جیتا تھا۔ 42 ہزارووٹ کٹوا دیئے، میں تین ہزارووٹوں سے ہارگیا۔ جیت کیسے سکتے ہو، جب سارے ہی ووٹ کٹوا دیں گے۔ اس کے بعد توکچھ بھی نہیں بچا۔“
اروند کیجریوال نے کہا، ”جس دہلی اوربنگال میں بی جے پی ”مودی لہر“ کے عروج پرنہیں جیت پائی۔ 2015 میں دہلی میں اور 2016 میں بنگال میں ان کی 3-3 سیٹیں آئیں۔ اس دہلی اور بنگال کو بی جے پی نے تب جیت لیا، جب مودی جی کی مقبولیت پورے ملک میں نیچے جارہی ہے۔“ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ ملک بھرمیں یہی افراتفری جاری ہے۔ آج جمہوریت بحران کا شکارہے۔ جس آزادی کومحفوظ کرنے کے لئے ہمارے شہداء نے اپنی جانیں قربان کیں، وہ خطرے میں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…