قومی

Constitution of India: راہل گاندھی سے ڈرتی ہے حکومت، وہ آئین کے لیے لڑ رہے ہیں: پرینکا گاندھی

Constitution of India: کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے منگل کو بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں کا نظریہ بزدلوں کا ہے۔ وہیں کانگریس ملک کے لیے مرنے کے خیال میں یقین رکھتی ہے۔ جئے باپو، جئے بھیم، جئے سنودھان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت راہل گاندھی سے ڈرتی ہے کیونکہ وہ آئین کے لیے لڑ رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے کرناٹک کے بیلگام میں کہا کہ آئین کتاب نہیں بلکہ لوگوں کے لیے حفاظتی ڈھال ہے۔ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے اس میں جمہوریت کے تحفظ کو شامل کیا ہے۔ بابا صاحب سماجی انصاف اور حقوق کی علامت ہیں۔ کئی حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن کوئی حکومت ایسی نہیں تھی جس کے وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں بابا صاحب کی توہین کی ہو۔

اس نظریے نے آئین کے خلاف چلائی تھی مہم

پرینکا گاندھی نے کہا، کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ آزادی کے اتنے سالوں بعد یہ کہا جائے گا کہ ملک کو 1947 میں آزادی نہیں ملی۔ آر ایس ایس کے نظریے نے آئین کے مسودے کے وقت بھی توہین کی تھی۔ اس نظریے نے آئین کے خلاف مہم چلائی تھی۔ ملک کے وزیر داخلہ نے بابا صاحب اور جمہوریت کی توہین کی ہے۔ آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کی توہین کی ہے۔

اس وقت آر ایس ایس والوں نے بابا صاحب کے پتلے جلائے تھے

کانگریس ایم پی نے کہا، جب بابا صاحب نے خواتین کے حقوق کی بات کی تو آر ایس ایس والوں نے ان کے پتلے جلائے۔ بی جے پی اسی نظریے سے ابھری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی والے آئین کی توہین کر رہے ہیں۔ یہ حکومت آئے روز آئین پر حملہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jamaat-E-Islami Hind: تعلیمی ترقی کے لیے مرکزی تعلیمی بورڈ نے وزیر خزانہ کو پیش کی اہم تجاویز

حکومت راہل گاندھی سے ڈرتی ہے، انہیں دیکھ کر کانپ اٹھتی ہے

انہوں نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ملک کی عوام نے بی جے پی کو سبق سکھایا۔ مودی جی ڈر گئے۔ انتخابات کے بعد جب وہ پارلیمنٹ گئے تو انہوں نے آئین کو ماتھے سے لگایا۔ وہیں راہل گاندھی ہر روز آئین کے لیے لڑتے ہیں۔ اس کے لیے وہ اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اس لیے یہ حکومت راہل گاندھی سے ڈرتی ہے۔ وہ انہیں دیکھ کر کانپ جاتی ہے۔ ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

11 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

12 hours ago

Delhi Weather Update: دہلی میں موسم کا کھیل! سارے دن تھی دھوپ ، اب بارش کے حوالے سے یہ اپڈیٹ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…

12 hours ago

Dua Lipa Security Breach: دعا لیپا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی، گلوکار کے بیڈ روم تک پہنچے مداح

گلوکارہ دعا لیپا کو خوفناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹل میں سیکیورٹی لیپس کے…

13 hours ago