قومی

Ghulam Nabi Azad On PM Modi: غلام نبی آزاد نے وزیراعظم مودی کی تعریف کی، کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے سی اے اے اور آرٹیکل 370 کا کیا ذکر

Ghulam Nabi Azad On PM Modi: جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے منگل (4 اپریل) کو وزیراعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کانگریس پر جم کر حملہ کیا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ جو کیا، اس کے لئے مجھے وزیراعظم مودی کو کریڈٹ دینا چاہئے، وہ بہت رحم دل تھے۔ اپوزیشن لیڈر کے طور پر میں نے انہیں کسی موضوع پر بھی نہیں بخشا، چاہے وہ آرٹیکل 370 ہو یا شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ہو یا پھر حجاب کا موضوع ہو۔ میرے کچھ بل پوری طرح سے فیل ہوگئے، لیکن مجھے ان کا سہرا دینا چاہئے کہ انہوں نے ایک لیڈر کی طرح برتاو کیا، اس کا بدلہ نہیں لیا۔

کانگریس کے جی-23 گروپ کے لیڈران کا بی جے پی سے قربت کے الزام پر سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ محض بکواس ہے۔ اگر جی-23 بی جے پی کے ترجمان تھے تو انہیں کانگریس نے رکن پارلیمنٹ کیوں بنایا؟ انہیں رکن پارلیمنٹ، جنرل سکریٹری اور عہدیداران کیوں بنایا ہے؟ میں اکیلا ہوں، جس نے پارٹی بنائی ہے، باقی لوگ ابھی وہی ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے، نادانستہ اور بچکانہ الزام ہے۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سابق سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے گزشتہ سال اگست میں کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اپنے استعفیٰ میں انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر جم کر تنقید کی تھی۔ انہوں نے اس کے بعد ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے نام سے اپنی نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل کی تھی۔ حالانکہ کانگریس چھوڑ کر ان کی پارٹی میں شامل ہونے والے کئی لیڈران نے دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 غلام نبی آزاد کانگریس چھوڑنے کے بعد سے مسلسل کانگریس پر حملہ آور ہیں۔ اس لئے ان کے بارے میں مستقل سیاسی چہ مگوئیاں کی جاتی ہیں۔ حالانکہ ایک وقت میں یہ بھی خبر آئی تھی کہ غلام نبی آزاد کانگریس میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ واضح ہوگیا کہ وہ کانگریس میں واپسی نہیں کرنے والے ہیں۔ حالانکہ یہ بھی خبرآتی رہتی ہے کہ ان کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی بی جے پی سے اتحاد کرکے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے، لیکن ابھی حتمی طور پر کچھ کہہ پانا بہت مشکل ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

51 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago