اسپورٹس

DC vs GT: جانئے دہلی کیپٹلس اور گجرات ٹائٹنس کی ‘ڈریم الیون’، پچ رپورٹ اور کیا ہو سکتا ہے پلیئنگ 11

DC vs GT:  انڈین پریمیئر لیگ 2023 کا ساتواں میچ منگل 4 اپریل کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات نے آئی پی ایل 2023 کے پہلے میچ میں چنئی کو شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ دہلی سے ہوگا، جو لکھنؤ سپر جائنٹس سے ہارنے کے بعد آرہی ہے۔ رشبھ پنت کی غیر موجودگی میں دہلی کی ٹیم تھوڑی کمزور نظر آرہی تھی لیکن اس کے پاس بڑے کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ دفاعی چیمپیئنس کے خلاف کیا کارکردگی دکھاتے ہیں۔

دونوں ٹیمیں لیگ کی تاریخ میں صرف دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ آئیے جانتے ہیں پچ رپورٹ، ممکنہ پلیئنگ-11 اور بہترین ڈریم-11 کیا ہو سکتا ہے۔

پچ رپورٹ-

ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی پچ اسپنرس کے لیے مددگار ہے۔ یہاں آؤٹ فیلڈ تیز ہے اور بلے بازوں کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ باؤنڈریز بھی مختصر ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ میچ ہائی اسکورنگ ہونے کی امید ہے۔ اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 150 رنز ہے۔

یہ بھی پڑھیں- IPL 2023:ایم ایس دھونی کے چھکے پر بھی کیمرے پر گمبھیر نظر آئے گوتم گمبھیر! سوشل میڈیا پر شائقین نے حیرت انگیز ردعمل کا اظہار کیا

پاسبل پلیئنگ 11

DC: ڈیوڈ وارنر (کپتان) ، پرتھوی شا، منیش پانڈے، مچل مارش، سرفراز خان (WK) ، روومین پاول، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، چیتن ساکریا، خلیل احمد اور اینریچ نورتیا۔

امپیکٹ کھلاڑی: للت یادو، مکیش کمار، امن خان۔

GT: ہاردک پانڈیا (C) ،شبھمن گل، ریدھیمان ساہا (WK) ، وجے شنکر، راہل تیوتیا، محمد شامی، راشد خان، ڈیوڈ ملر، جیشوا لٹل، یش دیال اور الزاری جوزف۔

امپیکٹ کھلاڑی: کے ایس بھرتھ، شیوم ماوی، موہت شرما۔

اب اگر آپ ڈریم-11 ٹیم بنا رہے ہیں، تو آپ اس کے لیے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

کیپر- ریدھیمان ساہا

بلے باز- شبھمن گل، ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، سائی سدرشن، مچل مارش (وی سی)،

آل راؤنڈر- ہاردک پانڈیا (سی)، اکشر پٹیل، مچل مارش (وی سی)،

باؤلرس- محمد شامی، الزاری جوزف، راشد خان

گجرات کو ہرانا مشکل

دہلی کے لیے دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنس کو ہرانا آسان نہیں ہے۔ اگر بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان آئی پی ایل میں صرف ایک ہی میچ ہوا ہے جس میں گجرات نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اگر ہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بات کریں تو ہر پہلو میں گجرات کا پلڑا بھاری ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا کہ دہلی اپنے ہوم گراؤنڈ میں گجرات کے خلاف جیت پائے گی یا نہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

24 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

53 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago