قومی

J&K Politics: کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے غلام نبی آزاد، ڈی پی اے پی نے کی خبروں کی تردید، کہا- یہ محض افواہ ہے

سری نگر: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) نے غلام نبی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ڈی پی اے پی نے واضح کیا کہ غلام نبی آزاد کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبریں پوری طرح افواہ ہیں۔

پارٹی کے چیف ترجمان سلمان نظامی نے کہا کہ آزاد نے کانگریس چھوڑنے کے بعد سے کسی کانگریس لیڈر سے رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی کانگریس لیڈر نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ ڈی پی اے پی کو بدنام کرنے اور پارٹی کو توڑنے کے لیے ایسی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

نظامی نے پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ ڈی پی اے پی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا، ’’گزشتہ دو ہفتوں سے جموں و کشمیر کے کانگریسی لیڈروں کی طرف سے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ غلام نبی آزاد اپنی پارٹی کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پھیلایا جا رہا ہے کہ آزاد سے مرکزی کانگریس قیادت نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر کی طرف سے، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب سے آزاد نے کانگریس پارٹی چھوڑی ہے، انہوں نے کسی بھی کانگریس لیڈر سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ افواہ مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہے، جو صرف انتشار پیدا کرنے اور ہماری پارٹی کو توڑنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہے۔ آزاد نے ہماری پارٹی کے تمام لیڈران اور کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس جال میں نہ پھنسیں۔ انہوں نے میڈیا والوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ان افواہوں کو کوئی اہمیت نہ دیں۔

قابل ذکر ہے کہ غلام نبی آزاد کانگریس کے سینئر لیڈر رہ چکے ہیں۔ سال 2022 میں، انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کی اور اپنی نئی پارٹی، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (DPAP) کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے اپنی پارٹی میں کئی کانگریسی لیڈروں کو شامل کیا جو اپنے اپنے شعبوں میں بااثر تھے۔ حالانکہ، حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LSG’s thrilling win over KKR: مارش اور پوران کی شاندار اننگز کی وجہ سے کولکتہ پر لکھنؤ کی شاندار جیت

کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جس کا فائدہ اٹھاتے…

1 hour ago

P Chidambaram faints at Sabarmati Ashram: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی طبیعت بگڑی، زائیڈس اسپتال میں داخل

پی چدمبرم کا شمار کانگریس کے سرکردہ لیڈروں میں ہوتا ہے۔ ان کا پورا نام…

2 hours ago

IPL 2025 KKR Vs LSG: سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ نے کولکاتا کو 4 رنوں سے ہرایا، دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 400 سے زائد رن بنائے

کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں اوور میں مسلسل 5 وکٹیں…

2 hours ago

Gujarat High Court refuses to dargah as property of Waqf: گجرات ہائی کورٹ نے 100 سال قدیم درگاہ کو وقف کی ملکیت ماننے سے کیا انکار

کٹاریا عثمان غنی حاجی بھائی ٹرسٹ نے گجرات ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی…

3 hours ago