قومی

General Bipin Rawat mi17 crash report: جنرل بپن راوت حادثہ!  Mi-17 کریش کی حقیقت آگئی سامنے ، جانیئے کیسے CDS سمیت 12 افراد کی جان لے گئی  انسانی غلطی

سال تھا 2021، دن تھا 8 دسمبر، تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے ایک ہیلی کاپٹر ویلنگٹن کے لیے اُڑا، لیکن وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔ ہیلی کاپٹر کنور کی پہاڑیوں میں کریش ہو گیا۔ اس حادثے میں کل 12 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جن میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی شامل تھیں۔ بھارت کے اتنے بڑے فوجی افسر کی موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ کسی نے اسے چین کی سازش بتایا تو کسی نے شک ظاہر کیا کہ ممکن ہے اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہو۔ آخر بھارت کے پہلے سی ڈی ایس کے ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ کیا تھی؟ آئیے جانتے ہیں۔ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی موت کے تین سال بعد 18 دسمبر کو لوک سبھا میں پیش کی گئی دفاعی امور سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 دسمبر 2021 کا Mi-17 ہیلی کاپٹر کریش ایک انسانی غلطی کا نتیجہ تھا۔

ایئر کریو کی غلطی سے ہوا حادثہ

لوک سبھا کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جس ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سفر کر رہے تھے وہ ایئر کریو کی غلطی کی وجہ سے کریش ہوا تھا۔

موسم کی تبدیلی سے پائلٹ گمراہ ہوا

رپورٹ کے مطابق وادی میں موسم اچانک بدل گیا اور ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہو گیا، جس سے پائلٹ گمراہ ہو گیا اور ہیلی کاپٹر پر کنٹرول نہیں رہ سکا۔

گروپ کیپٹن ورون سنگھ اُڑا رہے تھے ہیلی کاپٹر

8 دسمبر 2021 کے Mi-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے علاوہ شوریہ چکر ایوارڈ یافتہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی شامل تھے۔ ورون سنگھ اس حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص تھے، لیکن چند دن بعد علاج کے دوران ان کا بھی انتقال ہو گیا۔گروپ کیپٹن ورون سنگھ کوئمبٹور کے سلور ایئر فورس اسٹیشن سے جنرل بپن راوت سمیت کل 12 افراد کو لے کر ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہیلی کاپٹر کنٹرول کھو بیٹھا اور پہاڑیوں میں جا کر تباہ ہو گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Supreme Court: سپریم کورٹ سے سابق رکن پارلیمنٹ آنند موہن کو بڑا جھٹکا، قبل از وقت رہائی کا حکم منسوخ

بہار حکومت کے 2023 کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، سابق…

23 minutes ago

Amit Shah Meets ‘Ramayana’ Team: فلم ’رامائن‘ کی ٹیم نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات، رنبیر کپور اور سائی پلوی بھی رہے موجود

فلم کی ٹیم نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ایس ایس راجامولی،…

50 minutes ago

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

2 hours ago