نئی دہلی: حکومت نے پیر کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے ایک خصوصی ٹیرِف مانیٹرنگ یونٹ (TMU) قائم کیا ہے جو ملک کے 78 منتخب ہوائی راستوں پر فضائی کرایوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ یہ یونٹ ایئر لائنز کی سرکاری ویب سائٹس سے ماہانہ بنیاد پر ٹکٹ نرخوں کا جائزہ لیتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کمپنیاں اپنے طے شدہ حد سے زیادہ کرایہ وصول نہ کریں۔ حکومت کے مطابق یہ نگرانی ملکی فضائی ٹریفک کے تقریباً 27 فیصد حصے کا احاطہ کرتی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی مرلی دھر موہول نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ اگرچہ حکومت کا فضائی کرایوں پر براہ راست کوئی کنٹرول نہیں ہے اور ایئر لائنز کو اپنی تجارتی اور عملی ضرورت کے مطابق کرایہ طے کرنے اختیارات حاصل ہیں، تاہم انہیں ہوائی قوانین 1937 کے رول 135 کی پابندی لازمی طور پر کرنی ہوگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فضائی کرایوں کا تعین کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے جن میں طلب و رسد، سیٹوں کا استعمال، موسمی رجحانات، تیل کی قیمتیں، جہازوں کی سرگرمی اور دیگر اقتصادی حالات شامل ہیں۔
انڈگو بحران اور حکومتی ردعمل
اجلاس کے دوران انڈگو ایئر لائنز کے حالیہ بحران پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو ’’انتہائی سنجیدگی سے‘‘ دیکھ رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ: ’’نتائج سامنے آنے کے بعد حکومت ایسا سخت قدم اٹھائے گی جو دوسری ایئر لائنز کے لیے بھی مثال ثابت ہوگا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ یہ صورت حال انڈگو کے عملے کے شیڈولنگ سسٹم اور اندرونی آپریشنل مسائل کے باعث پیدا ہوئی تھی۔ وزیر نے کہا کہ جیسے ہی 3 دسمبر کو مسئلہ سامنے آیا، وزارت نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…
وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…