اسپورٹس

India Fined 10 Percent Match Fee By ICC : آئی سی سی نے ٹیم انڈیا پر لگایا جرمانہ، جانئے کیا تھی وجہ؟

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتنے کے باوجود ٹیم انڈیا پر سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ رائے پور میں 3 دسمبر کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ٹیم انڈیا نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کیے، جس پر آئی سی سی نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ اسٹاف کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت، جو کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہے، ہر اوور کم کرنے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے”۔

کے ایل راہل کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ٹائم الاؤنس کا خیال رکھتے ہوئے مقررہ ہدف سے دو اوور کم پھینکے، جس کے بعد آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن رچی رچرڈسن نے سزا سنائی۔ کے ایل راہل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تجویز کردہ سزا پر رضامندی ظاہر کی، جس سے سرکاری سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے چار وکٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 1-1 سے برابری کر لی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے 93 گیندوں میں 2 چھکے اور 7 چوکے کی مدد سے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ رتوراج گائیکواڑ نے 83 گیندوں میں 105 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے اوپنر ایڈن مارکرم (110) کی سنچری کی بدولت چار گیندیں باقی رہتے میچ اپنے نام کر لیا۔ مارکرم کے علاوہ میتھیو بریتزکے (68) اور دیوالڈ بریوس (54) نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔ سیریز کا تیسرا میچ فیصلہ کن رہا، جس میں ٹیم انڈیا نے نو وکٹ سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 0-2 سے ہاری تھی، لیکن ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کر کے بھرپور جواب دیا۔ اب ٹیم انڈیا کی نظریں پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز میں کامیابی پر مرکوز ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے نگرانی ختم کی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ طورپرچڑھاوا چوری اورمالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں…

17 minutes ago

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

53 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

3 hours ago