مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرہندوستان کی جی-20 صدارت کے تحت تیسری جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ (ٹی ڈبلیوجی) کی میٹنگ کا میزبان بن گیا ہے، سبھی کی نظریں تاریخی تین روزہ انعقاد پرمرکوزہیں۔ 20 سے 22 مئی تک سری نگرمیں پروگرام ہو رہا ہے۔ تائیوان نیوزنے بتایا کہ چین اورپاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود جی-20 ٹورازم میٹنگ کا پہلا دن پیرکے روزشروع ہوا۔ ستمبرمیں نئی دہلی میں ہونے والی جی-20 سمٹ کی قیادت میں ہندوستان اپنی جی-20 صدارت کے تھت موجودہ وقت میں پورے ملک کی میٹنگیں کررہا ہے۔
سری نگرمیں میگا جی-20 ٹورازم میٹنگ نے واضح طورپرانٹرنیشنل میڈیا کی توجہ مبذول کی ہے، جن میں سے کئی نے کشمیرمیں استحکام اورمعمول کے مطابق صورتحال کی بحالی کے ہندوستان کی کوششوں کو اجاگرکیا ہے۔ میگا ایونٹ شروع ہوتے ہی جی-20 وفد سری نگرکے شیخ العالم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچ گیا۔ نکئی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی قومی پرچم اورجی-20 لوگو والے بل بورڈزکے رنگوں میں روشن لیمپ پوسٹس کی قطاروں سے ان کا استقبال کیا گیا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، ہندوستان جموں وکشمیرمیں ایک اہم بین الاقوامی تقریب کی میزبانی کررہا ہے۔
نکی ایشیا نے رپورٹ کیا کہ ہندوستان کی جی-20 صدارت میں کشمیرکے کردارپرحکام کا جوش قابل دید ہے۔ فٹ پاتھوں کی تزئین وآرائش کی گئی ہے اوراطراف کی دیواروں کو آڑواورسفید پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ ترقی اس وقت سامنے آئی ہے جب سری نگرایک سمارٹ سٹی پلان کے تحت ایک تبدیلی سے گزررہا ہے۔ جی-20 کے مندوبین ڈل جھیل کے کنونشن سنٹرمیں سبزسیاحت، منزل کے انتظام، ماحولیاتی سیاحت اورسیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے فلموں کے استعمال پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ولسن سینٹرمیں ساؤتھ ایشیا پروگرام کے ڈائریکٹرمائیکل کوگل مین نے کہا کہ جی-20 اجلاس سیاحت، سرمایہ کاری اورانفراسٹرکچرکے شعبوں میں مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…