قومی

India-US working group on education: تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے بارے میں  ہندوستان-امریکی ورکنگ گروپ کا ورچوئل طور پر آغاز ہوا

India-US working group on education: حکومت ہند  کی وزارت تعلیم اور امریکی محکمہ خارجہ نے آج تعلیم اور ہنر کی ترقی پر ہندوستان- امریکی ورکنگ گروپ کو ورچوئل طریقے سے شروع کیا، جس کا مقصد تعلیم اور ہنر کی ترقی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اشتراک کو بڑھانا ہے۔ بالترتیب ہندوستان اور  امریکہ سے حکومت  ہند کی وزارت تعلیم  کے بین الاقوامی تعاون کی  جوائنٹ  سکریٹری محترمہ نیتا پرساد اورامریکی محکمہ خارجہ کے  جنوبی   اور وسطی ایشیاء امور کے  بیورو کے  اسسٹنٹ خارجہ سکریٹری  جناب ڈونالڈ لو نے  ورکنگ گروپس کی مشترکہ صدارت کی۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان 11 اپریل  2022  کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ 2+2 وزارتی ڈائیلاگ کے موقع پر رہنماؤں کے ذریعہ تعلیم اور ہنر کی ترقی پر ہندوستان-امریکی ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔میٹنگ کے دوران ہونے والی گفتگو میں ‘ہنر مندی اور پیشہ ورانہ تعلیم،سرٹیفیکیشن اور  تسلیم کرنا،امریکی اور ہندوستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مماثلت سازی،پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مصروف  ہونا جیسے اہم موضوع پر خاص توجہ دی گئی۔دونوں فریقوں نے صنعت پر مبنی دور میں ہنر مندی اور پیشہ ورانہ تعلیم کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں کو صنعت کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے تعلیمی اداروں، صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، اور متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس تعاون کا مقصد مہارت کے فرق کو دور کرنا، روزگار میں اضافہ کرنا اور دونوں ممالک میں کارو بار کو فروغ دینا ہے۔وفود نے سرحدوں کے پار مہارتوں کے معیار اور نقل پذیری کو یقینی بنانے کے لیے سرٹیفیکیشن اور تسلیم  کرنے کے طریقہ کار کی اہمیت پر زور دیا۔ ہندوستانی فریق نے تعلیمی قابلیت اور مہارت کے سرٹیفیکیشن کی باہمی شناخت کی اہمیت کی وضاحت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان طلباء اور پیشہ ور افراد کے درمیان  آسان نقل و حرکت کے لئے ضروری ہے۔اعلیٰ تعلیم کے میدان میں تعاون کے امکانات کو تسلیم کرتے ہوئے، وفود نے ہندوستان اور امریکہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مماثلت  سازی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے درمیان طلباء اور فیکلٹی کے تبادلوں، مشترکہ تحقیقی پروگراموں اور باہمی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے کے فوائد کا اعتراف کیا۔

وفود نے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، تعلیمی معیار کو بڑھانے، اور اختراع اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی شراکت کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی روابط کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ ہندوستانی فریق نے تجویز پیش کی کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ/ دوہری اور جڑواں کورسز تیار کرنے کے امکانات کو  تلاش کیا جاسکتا ہے۔دونوں فریقوں نے تعلیم کے شعبے کو جاب مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ روابط کی اہمیت کو تسلیم کیا۔  اختراع ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تعلیم کے شعبے کی حمایت میں نجی شعبے کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے ،دو نوں ممالک کے درمیان علمی شراکت داری کا مرکز ہیں، ہندوستانی فریق نے تیز رفتار ویزا جاری کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا اور اس مسئلہ پر اپنی جاری کوششوں کی تصدیق کی۔دونوں اطراف کے وفود نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ نے باقاعدہ میٹنگز جاری رکھنے اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم اور ہنر کی ترقی کے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: کیا حکومت آپ کی نجی جائیداد عوامی فلاح کے لیے لے سکتی ہے؟ جانئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

5 mins ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago