قومی

جی ٹی ٹی سی بھارت منگولیا فورم کی لانچنگ میں شامل ہوئے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے

نئی دہلی واقع منگولیا کے سفارت خانہ میں جمعہ کے روزجی ٹی ٹی سی  ہندوستان منگولیا فورم کی لانچنگ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے شامل ہوئے۔ سفارت خانہ میں سفیرگانبولڈ دامباجو (Ganbold Dambajav) نے جی ٹی ٹی سی  ہندوستان منگولیا فورم کو لانچ کیا۔ ہندوستان اورمنگولیا کے درمیان بڑھتے قدم کودھیان میں رکھتے ہوئے منگولیا سفارت خانہ میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے اپنے خطاب میں ہندوستان اور منگولیا کے رشتے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان اورمنگولیا کے درمیان تجارت سے متعلق خوشگواررشتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین نے وزیراعظم نریندرمودی کی سال 2015 میں منگولیا کے سفرکا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے منگولیا دورے پر بطور تحفہ گھوڑا پیش کیا گیا تھا۔

سینئرصحافی اوپیندررائے نے کہا، ”جو ہندوستان اورہندوستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات تھی، اس میں منگولیا ایک اہم پڑاؤ تھا اوراس پڑاؤکو ہمارے وزیراعظم نے ایک سال کے اندرہی کور کیا اورمنگولیا کے ساتھ ہندوستان کے رشتے کی ایک نئی اڑان بھری۔“

 بھارت ایکسپریس کے چیئرمین نے کہا، ”2013 میں اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ ہم لوگ گئے، تب اس وقت کمبوڈیا، منگولیا، ویتنام اور جاپان کا دورہ تھا، لیکن ویتنام اور منگولیا کا سفر منسوخ ہوگیا اور ہم لوگ ان کے ساتھ کمبوڈیا اور جاپان گئے۔“

 وہیں اس پروگرام میں آج گلوبل ٹریڈ اینڈ ٹریڈیشنل کاؤنسل آف انڈیا منگولیا فورم کی شروعات ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گوروگپتا کے ذریعہ تحریرکی گئی کتاب رچ ہسٹری اینڈ کلچرآف منگولیا (منگولیا کی بھرپورتاریخ اورثقافت) کا اجراء کیا گیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

12 minutes ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

50 minutes ago

Manisha Koirala’s Message for Women: ’’بدلتے جسم سے لڑنے کے بجائے اسے سمجھیں…‘‘، منیشا کوئرالا کا خواتین کو خاص پیغام

منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…

1 hour ago