جموں کشمیر میں دہشت گردانہ کاروائی اور دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کی وجہ سے آج انڈین آرمی کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔حکام نے بتایا کہ پیر کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے دور افتادہ مچیڈی علاقے میں دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں چار فوجی اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
دہشت گردوں نے کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے قریب دوپہر تقریباً 3.30 بجے مچیڈی-کنڈلی-ملہار روڈ پر معمول کی گشت پر معمور فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک گرینیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی لیکن دہشت گرد قریبی جنگل میں فرار ہوگئے، حکام نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…