قومی

Shivraj Patil passes away: کانگریس کے قدآور لیڈر شیو راج پا ٹل  کا 91 سال کی عمر میں انتقال، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی حکومت میں اہم وزارتیں سنبھالیں

مہاراشٹر کے لاتور میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیو راج پا ٹل  چاکورکر کا جمعہ 12 دسمبر کو صبح 6:30 بجے انتقال ہو گیا۔ وہ 91 سال کے تھے اور طویل بیماری کے باعث اپنے گھر ’’دیو ور‘‘ میں زیر علاج تھے۔ شیو راج پا ٹل  نے اپنے طویل سیاسی کیریئر میں ملک کے کئی اہم آئینی اور انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

سات بار لوک سبھا کے رکن، لاتور کے بااثر لیڈر

شیو راج پا ٹل  لاتور کے چاکور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک بااثر کانگریسی لیڈر تھے۔ وہ سات بار لاتور لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئے۔ 2004 کے انتخابات میں ہار کے باوجود انہیں راجیہ سبھا کے ذریعے مرکزی وزیر داخلہ کا منصب دیا گیا۔ ان کے انتقال پر کانگریس سمیت تمام کارکنان اور رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

اندرا اور راجیو گاندھی کی کابینہ میں اہم ذمہ داریاں

شیو راج پا ٹل  نے عثمانیہ یونیورسٹی سے سائنس اور ممبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ پہلی بار 1980 میں لاتور سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 1999 تک لگاتار سات مرتبہ جیت کر کانگریس کے بڑے رہنما کے طور پر اُبھرے۔انہوں نے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی حکومت میں اہم وزارتیں سنبھالیں۔ 1991 سے 1996 تک وہ لوک سبھا کے اسپیکر رہے اور انہوں نے قومی و بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنسوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔

الیکشن ہارنے کے باوجود ملی بڑی ذمہ داری

سونیا گاندھی کی قیادت والی کانگریس میں بھی شیو راج پا ٹل  کو نمایاں ذمہ داریاں دی گئیں۔ 2004 میں انتخابات ہارنے کے باوجود انہیں مکمل اعتماد کے ساتھ وزیر داخلہ بنایا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ  2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد انہوں نے سیکورٹی میں ہوئی خامیوں کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago