سماجی کارکن انا ہزارے نے ایک بار پھر بڑا عوامی احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے صاف کہا ہے کہ وہ 30 جنوری 2026 سے مہاراشٹر میں لوک آیکت ایکٹ کے نفاذ کے کے لئے احتجاج میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے اور یہ تحریک ان کی طرف سے آخری بڑی جدوجہد ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب ہر حال میں لوک آیکت ایکٹ نافذ کرنا ہی ہوگا۔
2022 کا وعدہ یاد دلایا
انا ہزارے نے بتایا کہ 2022 میں بھی انہوں نے لوک آیکت ایکٹ کی مانگ کے لیے رالیگن سدّھی میں بھوک ہڑتال کیا تھا۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اور مرکزی زرعی وزیر نے مداخلت کر کے ان کی بھوک ہڑتال ختم کرائی تھی ۔ دیویندرفڑنویس حکومت نے اس قانون کا ڈرافٹ تیار کر کے اسمبلی کے دونوں ایوانوں سے پاس بھی کرایا، اور پھر اسے صدرجمہوریہ کے پاس بھیجا گیا۔ لیکن اس کے باجود آج تک یہ قانون نافذ نہیں ہو سکا۔
حکومت کی خاموشی پر شدید ناراضگی
انا ہزارے نے بتایا کہ انہوں نے سات بار دیویندرفڑنویس کو خط لکھا، لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ان کا سوال ہے کہ اگر یہ قانون عوام کے مفاد کا ہے تو پھر اسے نافذ کرنے میں مسلسل تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟
حکومت عوام کی بھلائی کے لیے ہوتی ہے، دکھاوے کے لیے نہیں
میڈیا سے گفتگو میں انا ہزارے نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کی بھلائی کرنا ہے، محض دکھاوا نہیں۔ ان کے مطابق لوکایکت ایکٹ ضروری ہے، کیونکہ یہ براہِ راست عوامی مفاد سے جڑا ہوا ہے۔ اسی لیے انہوں نے 30 جنوری سے بھوک ہڑتال پربیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ حکومت کو اس قانون کے نفاذ پر مجبور کیا جا سکے۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ رالیگن سدھی میں بھوک ہڑتال کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انا ہزارے نے 2011 میں بدعنوانی کے خلاف تحریک چلائی تھی۔ جن لوک پال بل کو لے کر یہ تحریک راجدھانی دہلی کے رام لیلا گراؤنڈ میں منعقد ہوئی تھی۔ اس تحریک میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…