علاقائی

Kensington Boulevard Apartments: جے پی انفراٹیک کو کینسنگٹن بلیوارڈ اپارٹمنٹ کے پانچ مزید ٹاورز کی ملی او سی

رئیل اسٹیٹ کمپنی جے پی انفراٹیک لمیٹڈ نے اپنے ہاؤسنگ پروجیکٹ کینسنگٹن بلیوارڈ اپارٹمنٹس کے پانچ مزید ٹاورز کے لیے او سی (آکیوپینسی سرٹیفکیٹ) ملنے کا اعلان کر دیا۔ ان ٹاورز — 1، 5، 6، 12 اور 14 — میں مجموعی طور پر 423 یونٹس شامل ہیں۔ان نئی منظوریوں کے بعد جے پی انفراٹیک کو اب تک 31 ٹاورز کے لیے او سی مل چکی ہے، جن میں کل 3135 یونٹس ہیں، جو پروجیکٹ کی مجموعی ڈلیوری کا تقریباً پانچواں حصہ بنتا ہے۔ کمپنی نے مزید 11 ٹاورز (1078 یونٹس) کی او سی کے لیے بھی درخواست دے دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی منظوری بھی جلد مل جائے گی۔

جے پی انفراٹیک لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جش پنچمیا نے اس پیش رفت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا :”ہم اپنے خریداروں سے کیے گئے ہر وعدے کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ کینسنگٹن بلیوارڈ کے پانچ ٹاورز کی او سی ملنا ثابت کرتا ہے کہ ہم ریزولیوشن پلان کی ٹائم لائن کے مطابق صحیح رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم مقررہ مدت میں باقی تمام یونٹس کی ڈلیوری یقینی بنائیں گے اور یوزر کی مکمل تسلی کو اپنی اولین ترجیح رکھیں گے۔”

گزشتہ سال کے وسط میں نئی مینجمنٹ کے چارج سنبھالنے کے بعد سے کمپنی تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے پر توجہ دے رہی ہے۔ زیادہ تر ٹاورز کے لیے ٹینڈرز اور کنٹریکٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں، کئی ٹاورز کو او سی بھی مل چکی ہے، جبکہ باقی ٹاورز پر کام تیزی سے جاری ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تمام مائل اسٹونز مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لئے پوری رفتار سے کام کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Journey towards Viksit Bharat: سکھ گروؤں کی تعلیمات اور ترغیب سے ہی ’وکست بھارت‘ کا سفر مکمل ہوسکتا ہے: وزیراعظم مودی

گروپورب سے ایک روز قبل لوک نواس میں شبد کیرتن کے دوران وزیراعظم نریندر مودی…

2 hours ago

India’s first bullet train trial: مئی 2027 میں ہوگی بھارت کی پہلی بلٹ ٹرین کی آزمائشی دوڑ، ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے دی اطلاع

بھارت کے پہلے بلٹ ٹرین منصوبے کے تحت ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کے…

2 hours ago