بھارت ایکسپریس۔
سابق رکن پارلیمنٹ اوربہارکے قدآورڈان لیڈرمرحوم محمد شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب اور ان کے ساتھی سلمان عرف سیف کو بھی جیل بھیج دیا گیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ اسامہ شہاب کو گزشتہ روز ان کے ساتھی کے ساتھ راجستھان پولیس نے گرفتارکیا تھا۔ اس کے بعد سیوان پولیس اسامہ کو سیوان لے کرآئی، جہاں آج پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے انہیں 14 دنوں کے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔ اسامبہ شہاب کے آنے کی اطلاع کے بعد عدالتی احاطے میں حامیوں کی بھیڑجمع ہوگئی تھی۔ حامیوں کے ذریعہ جم کرعدالتی احاطے میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ وہیں اسامہ شہاب کی کورٹ میں پیشی کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اسامہ پردوسرے اضلاع میں بھی معاملہ درج ہے۔
بدھ کے روزسیوان اے سی جے ایم-9 کے جج ابھیشیک کمارکی عدالت میں اسامہ اوراس کے ساتھی کو پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حسین گنج تھانے میں مقدمہ نمبر 249/23 درج ہے۔ اس معاملے میں انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسامہ کے وکیل مبین احمد نے کہا کہ اسامہ کے خلاف دفعہ 120 (بی)، 307، 386، 427، 147، 148 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وکیل نے کہا کہ ضمانت کا عمل نہیں اپنایا گیا ہے، ابھی وہ جیل گئے ہیں، ضمانت کا عمل بعد میں اپنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ محمد شہاب الدین کا بیٹا اسامہ شہاب اپنے ساتھی سلمان عرف سیف اور وسیم کے ساتھ دہلی سے گوا جا رہا تھا۔ اسی ضمن میں راجستھان کے رام گنج منڈی تھانے کی پولیس نے امن وامان کو خراب کرنے کے الزام میں دفعہ 151 کے تحت گرفتارکرلیا تھا۔ پیر کے روزاسامہ اوراس کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز یعنی منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے ضمانت مل گئی۔ اس کے بعد سیوان ضلع کے حسین گنج تھانے کی پولیس کوٹہ پہنچی تھی۔ وہاں سے وسیم کو چھوڑکر اسامہ اور سلمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد وہاں سے لے کرسیوان پہنچی، جس کے بعد آج بدھ کے روزاے سی جے ایم کورٹ-9 میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Abdullah Azam Birth Certificates Case: اعظم خان، عبداللہ اعظم اور تزئین فاطمہ قصور وار قرار، تینوں کو 7-7 سال کی سزا
دوسری جانب، جب اسامہ شہاب کو لے کرپولیس عدالت پہنچی تو کافی تعداد میں حامی جمع ہوگئے تھے۔ کچھ لوگ حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ بھیڑسے کسی طرح نکالتے ہوئے اسامہ شہاب کوعدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد جب پولیس جیل لے جسنے کے لئے لے کرجانے لگی تو حامیوں نے ہنگامہ کیا۔ حالانکہ اس دوران پولیس اسامہ شہاب کو اپنی گاڑی سے لے کرچلی گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…