قومی

Azam Khan is being targeted because he is a Muslim: اعظم خان مسلمان ہیں ،اس لئے انہیں سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے:اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنمااور سابق ریاستی وزیر اعظم خان ،ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو سات سات سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔  رامپورایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے تینوں کو 7-7 سال کی سزا سنائی ہے۔یہ معاملہ عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق ہے۔ اعظم خان کو سزا ملنے کے بعد سماجوادی پارٹی کے چیف اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے بہت ہی سنگین الزام لگایا ہے ۔ اکھلیش یادو نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو ایک بڑی سازش کے تحت مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے اور انہوں نے تعلیم کے شعبے میں بہترین کا م کیا ہے اور وہ مسلمان بھی ہیں ،اس لئے انہیں پھنسا کر ان سزاوں کا سامنا کرنے کیلئے مجبور کیا گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے  کہا کہ ایک نہ ایک دن اعظم خان اور ان کے خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔ ان کے خلاف بڑی سازشیں ہوئی ہیں ۔اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج انہیں ایسی سزاوں کا سامنا کرنے پڑ رہا ہے۔انہوں نے بڑی شاندار یونیورسٹی بنائی ہے ،بی جے پی کے اندر کے لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ  اعظم خان مسلمان ہیں اس لئے انہیں ایسی سزاوں کا سامنا کرنے کیلئے پھنسایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خان کے اوپر مسلسل اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں ،انہیں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور کچھ باہر سے لائے ہوئے افسران کی ملی بھگت سے اعظم خان کو سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اعظم خان ایک بڑے لیڈر ہیں انہوں نے یونیورسٹی بنادی ،ا سلئے بھی انہیں پھنسایا گیا ہواور مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ انہیں مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ چونکہ ان کا مذہب الگ ہے وہ مسلمان ہیں اور ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے بھی انہیں نشانہ بناجارہا ہے۔انہوں نے یونیورسٹی بنادی اور ان کا مذہب الگ ہے اسی لئے انہیں پھنسایا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈرآکاش سکسینہ نے سال 2019 میں یہ معاملہ درج کروایا تھا۔ سرکاری وکیل ارون کمارنے کہا کہ تینوں کوعبداللہ اعظم کے برتھ سرٹیفکیٹ کے دو معاملات میں مجرم قراردیا گیا ہے۔ سزا کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ عبداللہ اعظم کے خلاف گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کیس میں اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ملزم بنایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

38 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago