قومی

FIR against RJD MLC Sunil Singh: ’انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا‘، آر جے ڈی ایم ایل سی کے بیان پر تنازعہ

بہار میں دونوں مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد 14 نومبر کو  نتائج آ رہے ہیں۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دونوں مرحلوں میں زبردست ووٹنگ ہوئی۔ اسمبلی کی کل 243 نشستوں کے لیے 66.91 فیصد ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ پہلے مرحلے میں 65.08 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ بڑھ کر 68.76 فیصد تک پہنچ گئی۔

آر جے ڈی اور کانگریس کے لیڈرون نے ان ایگزٹ پول کو مسترد کیا

 ووٹنگ کے بعد سامنے آئے ایگزٹ پول میں زیادہ تر نے ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بننے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک آئے اعداد و شمار کا این ڈی اے میں شامل جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے، جبکہ آر جے ڈی اور کانگریس کے لیڈرون نے ان ایگزٹ پول کو مسترد کر دیا ہے۔ عظیم اتحاد کے لیڈروں نے کہا ہے کہ بہار میں تیجسوی یادو کی قیادت میں حکومت بنے گی۔

آر جے ڈی کے ایم ایل سی کے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف ایف آئی آر

اسی دوران آر جے ڈی کے ایم ایل سی کے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل  ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ سنیل سنگھ نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہا، “2020 میں چار چار گھنٹے تک ووٹوں کی گنتی رکوا دی گئی تھی۔ پوری عوام سڑکوں پر آ جائے گی اور وہ منظر دیکھنے کو ملے گا جو نیپال میں دیکھا گیا۔

اس کے بعد ہم لوگ سڑکوں پر اتر جائیں گے۔ اگر اس بار بھی ویسا ہی ہوا تو حالات پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ جس طرح نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں حکومت کے خلاف عوامی لہر اٹھی تھی، ویسی ہی صورتحال یہاں بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل لوگ گڑبڑی کر سکتے ہیں، لیکن اگر اس بار ایسا کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

1 hour ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

2 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

2 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

2 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

2 hours ago