قومی

Omar Abdullah on Delhi Blast : ”ہر کشمیری دہشت گرد نہیں ہے“، دہلی دھماکہ پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا بیان، کہا- بے گناہوں کو نہ گھسیٹا جائے

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مجرموں کی حرکتوں کی سزا پوری وادی کے عوام کو نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری کو دہشت گرد قرار دینا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ یہ سوچ ملک کے اتحاد و امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ “اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بے گناہ لوگوں کے قتل کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا۔ مگر اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ جموں و کشمیر کا ہر شہری دہشت گرد نہیں ہے، نہ ہی وہ دہشت گردوں کا حمایتی ہے“۔ انہوں نے واضح کیا کہ چند عناصر ایسے ہیں جو وادی میں امن و بھائی چارے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مگر اکثریت امن پسند ہے۔ ان کے مطابق، “جب ہم ہر کشمیری مسلمان کو ایک ہی نظریے سے دیکھنے لگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ سب دہشت گرد ہیں، تو پھر اصل مجرموں کو الگ کرنا مشکل ہو جاتا ہے“۔

دہلی کار بلاسٹ کے ملزمان کی پیشہ ورانہ پس منظر پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد کا دہشت گردی میں ملوث ہونا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “ہم نے ماضی میں یونیورسٹی کے پروفیسروں کو بھی اس میں ملوث پایا۔ انہیں نوکری سے تو برطرف کیا گیا، لیکن ان کے خلاف مکمل تحقیقات یا مقدمہ کیوں نہیں چلایا گیا“؟

عمر عبداللہ نے زور دیا کہ دہلی دھماکے کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے، تاہم بے گناہوں کو اس کی لپیٹ میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محض چند لوگ ایسے ہیں جو اس حملے میں شامل تھے اور ان کے جرم کی آڑ میں پورے خطے کو بدنام نہیں کیا جانا چاہیے۔ قابلِ ذکر ہے کہ دہلی کار بلاسٹ اور فریدآباد میں پکڑے گئے مشتبہ دہشت گردوں میں سے بیشتر کا تعلق جموں و کشمیر سے بتایا گیا ہے، جس کے بعد ریاست کے عام شہریوں پر شبہات بڑھ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور نفرت یا تعصب کی بنیاد پر کسی بے قصور کو نشانہ نہ بنائیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

3 hours ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

3 hours ago