گودھرا فساد پر مبنی ایک نئی فلم جس کو دی سابرمتی رپورٹ کے نام سے 15 نومبر کو ریلیز کیا گیا ہے اس فلم کو آج پوری مودی سرکار اور ان کے بیشتر وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بال یوگی آڈیٹوریم میں دیکھ رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ کی بال یوگی آڈیٹوریم میں ہورہی فلم کی سکریننگ میں وزیراعظم نریندر مودی خود بھی موجود ہیں ۔ ان کے ساتھ وزیرداخلہ امت شاہ ،وزیردفاع راجناتھ سنگھ،نرملا سیتارمن ،کنگنا رناوت سمیت بیشتر بی جے پی ممبران پارلیمنٹ موجود ہیں ۔اس فلم کو لیکر کئی بی جے پی کی ریاستی حکومتوں نے پہلے ہی ٹیکس فری کردیا ہے لیکن اس کے باوجود اس فلم کی کمائی کچھ زیادہ نہیں ہوپائی ہے اور باکس آفس پر کچھ خاص کرنے میں یہ فلم بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔حالانکہ اس فلم کے مرکزی کردار وکرانت ماسے نے اداکاری سے توبہ کرلیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ان کی آنے والی دو فلمیں اداکاری کی دنیا میں آخری فلمیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ایم مودی نے فلم ‘دی سابرمتی رپورٹ’ کی تعریف کی تھی، جو 2002 میں گودھرا ٹرین سانحہ کے آس پاس کے واقعات کا جائزہ پیش کرتی ہے۔دھیرج سرنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سابرمتی ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے پر مبنی ہے جو 27 فروری 2002 کی صبح گجرات کے گودھرا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا۔ اس دن، جیسے ہی ٹرین گودھرا سے جا رہی تھی، سابرمتی ایکسپریس کے چار ڈبوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 27 خواتین اور 10 بچوں سمیت 59 افراد کی المناک موت ہو گئی، جو ایودھیا یاترا سے واپس آ رہے تھے۔
اس واقعے کے نتیجے میں گجرات میں فسادات ہوئے، اس وقت گجرات کے سی ایم نریندر مودی کے خلاف مجرمانہ الزامات لگائے گئے۔ یہ مقدمے کافی برسوں تک عدالتوں میں الگ الگ الزامات کے ساتھ چلتے رہے ۔اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں کلین چٹ بھی دے دیا گیا جس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ،پھرجب مرکزمیں خود پی ایم کی طور پر نریندر مودی نے عہد سنبھالا اس کے بارہ سال بعد جون 2022 میں سپریم کورٹ نے 2002 کے فسادات کے سلسلے میں مودی اور 63 دیگر کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ کلین چٹ کو برقرار رکھا۔ مزید برآں، عدالت نے مقتول کانگریس لیڈر احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری کی درخواست کو خارج کر دیا، جس نے ایس آئی ٹی کے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
کشن گنج میں جلسہ کے دوران سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ غلام رسول بلیاوی نے…
سورج ہمارے نظام شمسی کا مرکز ہے۔ یہ زمین پر توانائی کا سب سے بڑا…
حالانکہ راہل گاندھی کے ساتھ اس سفر میں ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی تھیں…
اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت سنبھل کی حقیقت کو چھپانا چاہتی ہے اسی لئے…
کل آزاد میدان میں فڑنویس کی حلف برداری ہوگی ،البتہ اس حلف برداری تقریب میں…
فی الحال غازی پور بارڈر پر راہل گاندھی کا قافلہ موجود ہے اور پولیس انہیں…