BCCI Rejects Dubai Neutral Venue Offer Champions Trophy 2025: چمپئنزٹرافی معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چاہتا تھا کہ ہائی برڈ ماڈل قبول کرنے کے عوض میں اس کا بھی فائدہ ہوجائے اوربی سی سی آئی بھی مطمئن ہوجائے۔ دراصل، پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ٹیم ان کے ملک میں نہیں آنا چاہتی توآئندہ ایونٹس میں پاکستانی ٹیم بھی کھیلنے کے لئے ہندوستان نہیں جائے گی اوراس کے لئے بھی ہائی برڈ ماڈل نافذ کیا جانا چاہئے۔ واضح طورپرسمجھیں توپاکستان کی طرف سے ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہونے والے میچوں کودبئی میں کرائے جانے کا مطالبہ رکھا گیا تھا۔ اب ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ بی سی سی آئی نے ہندوستان بنام پاکستان آئندہ میچوں کوہائی برڈ ماڈل کے تحت کروائے جانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
مطالبہ یہ تھا کہ آئندہ تین سال تک کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں ہونے والے ہندوستان بنام پاکستان میچ کونیوٹرل وینیو پرکرایا جائے۔ نیوٹرل وینیوکے طورپردبئی کا نام لیا گیا تھا اوراس فارمولہ کو پہلے پارٹنرشپ کہہ کرخطاب کیا گیا۔ شروعات میں اسے ہری جھنڈی دکھائے جانے کی قیاس آرائیاں تھیں، لیکن اب پاکستانی میڈیا کے مطابق، بی سی سی آئی نے اس مطالبہ کو مسترد کردیا ہے۔
بی سی سی آئی نے مسترد کیا دبئی میں میچ کرانے کا مطالبہ
رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے پہلے اس پارٹنرشپ فارمولہ میں دلچسپی دکھائی تھی، جس کے تحت آئندہ تین سال تک ہندوستان بنام پاکستان میچ دبئی میں ہونے والے تھے۔ اتوارکوچھٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بی سی سی آئی نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ وہیں پیراورمنگل کو یواے ای میں دفتربند ہوتے ہیں۔ اسی درمیان جے شاہ نے یکم دسمبرکوآئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان سبھی حادثات کے درمیان چمپئنزٹرافی معاملے کا فیصلہ اب بھی بیچ میں لٹکا ہوا ہے۔
ایک پاکستانی میڈیا ویب سائٹ کے حوالے سے پی سی بی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ہم نے بالکل مناسب حل پیش کیا تھا۔ اب اگرہندوستان اس فارمولے کوقبول نہیں کرتا ہے تووہ ہم سے یہ امید نہ کرے کہ ہم مستقبل میں اپنی ٹیم کوان کے ملک بھیجیں گے۔ اگرمستقبل میں ہندوستان میں کوئی آئی سی سی ایونٹ ہوتا ہے تو اسے ہمارے خلاف میچ دبئی میں کھیلنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…