قومی

Jammu and Kashmir News: “دہشت گرد آتے رہیں گے اور ہم انہیں مارتے رہیں گے”، جانئے فاروق عبداللہ نے کیوں کہی یہ بات ؟

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اکھنور میں ہندوستانی فوج کے حالیہ آپریشن کے بارے میں کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردوں کے  خلاف کاروائی ضروری ہے۔ فاروق عبداللہ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا، ‘دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوتے رہتے ہیں۔ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دہشت گرد آتے رہیں گے اور ہم انہیں مارتے رہیں گے۔

اس دوران فاروق عبداللہ نے دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لکشمی دیوی جموں و کشمیر کے لوگوں پر اپنی  کرپا ( مہربانی) برسائے گی۔ فاروق عبداللہ نے کہا، ”میں کہوں گا کہ سب کو دیوالی اچھی طرح منانی چاہیے۔ یہ ایک بڑا تہوار ہے۔ اور اوپر والا کرے… ماتا لکشمی یہاں کے لوگوں کو لکشمی (دولت) بھیجیں، کیونکہ یہاں کے لوگوں کے پاس لکشمی (دولت) بہت کم ہے۔ آج ساری دکانیں خالی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اوپر والا اسے زیادہ سے زیادہ ترقی عطا فرمائے۔ ترقی ہو اور ہم آگے بڑھیں۔

انسداد دہشت گردی آپریشن

ان کا یہ بیان فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بعد آیا ہے، جس میں ہندوستانی فوج نے اکھنور میں 28 اکتوبر کو فوجی قافلے پر حملے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ  انکاؤنٹرآپریشن آسان کا حصہ تھا جو بٹل کے علاقے میں دہشت گرد حملے کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں نے آرمی ایمبولینس پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد فوری جوابی کارروائی کی گئی۔ علاقے کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا، جموں و کشمیر پولیس اورانڈین سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اس آپریشن کی قیادت ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے کی، جس نے چوبیس گھنٹے نگرانی کے بعد دہشت گردوں کو مار گرایا۔

پہلے بھی مذمت کی تھی۔

اس سے قبل 20 اکتوبر کو دہشت گردانہ حملے میں 7 لوگوں کی موت کی مذمت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا تھا، ‘یہ ایک دردناک واقعہ ہے۔ ان جانوروں نے ان غریب مزدوروں کو شہید کیا جو یہاں کام کرنے اور روزی کمانے آئے تھے۔ میں پاکستان کی قیادت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر وہ واقعی ہندوستان  کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں تو انہیں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ کشمیر پاکستان نہیں بنے گا۔ یہ کبھی نہیں بنے گا۔

اتوار (20 اکتوبر) کی شام کو گاندربل ضلع میں سری نگر-سون مرگ روڈ پر گگنگیر کے قریب زیڈ مورہ سرنگ کی تعمیر کرنے والی ایک بڑی کمپنی پر پہلے دہشت گردانہ حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں پانچ ملازمین زخمی بھی ہوئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP News: سنبھل میں گدا لہرانے والے انوج چودھری کی مشکلات میں اضافہ، انسانی حقوق کمیشن نےدیا کارروائی کا حکم

 اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون…

35 minutes ago

Delhi Elections 2025: دہلی انتخابات میں رام اور راون معاملے پر برپا  سیاسی گھماسان، بی جے پی نے AAP پر سیتا کی توہین کا  لگایالزام

اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…

12 hours ago

Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ

جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…

12 hours ago

Delhi Weather Update: دہلی میں موسم کا کھیل! سارے دن تھی دھوپ ، اب بارش کے حوالے سے یہ اپڈیٹ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…

12 hours ago